حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن یونٹ کی جانب سے امام جواد علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے ایک ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
قرآن یونٹ کی سربراہ فاطمہ سید عباس الموسوی نے بتایا: "اس تقریب کا انعقاد ہماری یونٹ کی ہفتہ وارسرگرمیوں کا تسلسل ہے جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے سردآب میں منعقد کی جاتی ہیں۔ تقریب میں خواتین زائرین اور روضہ مبارک کے متععد شعبہ جات سے وابستہ خواتین نے شرکت کی۔"
انہوں نے مزید کہا، "اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد دو تعلیمی و ثقافتی موضوعات پر دو لیکچرز دیئے گئے۔ اس کے بعد امام الجواد علیہ السلام سے متعلق ایک کوئز مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔ اس کے بعد امام جواد علیہ السلام کے جشن ولادت کی مناسبت سے خوبصورت قصائد پڑھے گئے۔"
انھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، " اس تقریب میں بچوں کے لئے بھی ایک تعلیمی اور تفریحی سیگمنٹ تھا۔ تقریب کےاختتام پر دعائے فرض پڑھی گئی۔"