۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
اصغریہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن پاکستان

حوزہ/حضرت علی (ع) کی ولایت مکمل نظام حیات ہے،اس ولایت کو قبول کرکے اور اس کے مطابق زندگی گزارنے کو ہی دستورِ نجات کہتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن پاکستان کے صدر نے ولادت با سعادت حضرت امام علی بن ابی طالب علیہم السلام کی مناسبت سے ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی (ع) کی ولایت مکمل نظام حیات ہے، اس ولایت کو قبول کرکے اور اس کے مطابق زندگی گزارنے کو ہی دستورِ نجات کہتے ہیں۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اگر کوئی انسان اپنے آپ کو اس معاشرے میں سعادتمند بنانا چاہتا ہے تو اس پر لازم ہے کہ وہ ولایتِ امیر کائنات امام علی علیہ السلام پر عمل کرے، مزید کہا کہ دور حاضر میں تعلیمات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا دقیق نظری سے مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے اور نوجوانانِ ملت حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی شخصیت کے خلاف عالمی پروپیگنڈے کو اپنی علمی و عملی قوت سے ناکام بنائیں اور ان کے مقابلے میں ان کی شخصیت کے ہر عملی پہلو کو عالمی سطح پر اجاگر کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے مکتوبات، خطبات، فرامین اور حکمت کے ذخیرے نہج البلاغہ سے معرفت حاصل کریں تاکہ پوری دنیا میں معرفتِ مولائے کائنات امام علی علیہ السلام کے مطابق اسلام کے پیغام کی صحیح و سالم معنی میں ترویج و تبلیغ کرسکیں۔

اصغریہ اسٹوڈنٹ کے صدر نے کہا کہ حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے اپنی پوری زندگی راہ خدا میں بسر کر دی ہمیں چاہئے کہ مولائے کائنات امام علی علیہ السلام کی زندگی کے اس عظیم پہلو کو خاص و عام میں روشناس کریں۔

انہوں نے آخر میں حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے اس پر مسرت موقع پر تمام امت اسلامیہ رہبر انقلاب سید علی خامنہ ای حفظ اللہ اور بالخصوص حضرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ شریف کی خدمت میں دلی مبارکباد پیش کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .