۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
فاطمیه نجف آباد

حوزہ/ انہوں نے مزید کہا: امام کی معرفت کے بغیر زندگی زندگی نہیں ہے، امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی معرفت سے ہی زندگی کو حیات ملتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام والمسلمین حسن قائمی نے ایران کے شہر نجف آباد میں واقع مدرسہ علمیہ فاطمیہ میں مہدویت کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: «مَنْ ماتَ وَ لَمْ یعْرِفْ إمامَ زَمانِهِ مَاتَ مِیتَةً جَاهِلِیة؛ جو شخص بھی امام کی معرفت کے بغیر مر جائے،اس کی موت جاہلیت کی موت ہوگی۔ یہ حدیث معرفت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ضرورت پر دلالت کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: امام کی معرفت کے بغیر زندگی زندگی نہیں ہے، امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی معرفت سے ہی زندگی کو حیات ملتی ہے۔

حجۃ الاسلام قائمی نےکہا کہ معرفت امام کا تقاضا یہ ہے کہ اس کی پیروی اور اطاعت کی جائے، ہمیں دنیا میں امام علیہ السلام کے پیچھے چلنا چاہیے تاکہ ہم آخرت میں ان کے ساتھ محشور کئے جا سکیں۔ شیعہ کا مطلب ہے پیروکار، تابع، اتباع کرنے والا، مثال کے طور پر جناب سلمان فارسی کو اصحاب پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میں سب سے اعلیٰ اور بلند مقام و مرتبہ حاصل تھا، کیونکہ ان کی اطاعت کا درجہ نہایت ہی بلند و بالا تھا، یہاں تک کہ وہ امام کے نقش قدم پر اپنا قدم رکھا کرتے تھے۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا: معرفت امام علیہ السلام کا ایک اور تقاضا یہ ہے کہ آدمی امام کو مفترض الطاعہ اور واجب الطاعہ جانے اورور امام کے حکم پر عمل کرے تاکہ روز قیامت اسے ائمہ علیہم السلام کی شفاعت حاصل ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .