۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
تصاویر/ تودیع و معارفه رئیس جامعة المصطفی العالمیه

حوزہ / رہبر انقلاب اسلامی ایران کے دفتر کے سربراہ نے کہا :جامعۃ المصطفی العالمیہ اپنی تاسیس کے آغاز سے ہی دنیا بھر میں عظیم دینی خدمات کا سرچشمہ رہا ہے۔ اس عظیم مرکز کے فارغ التحصیل افراد دنیا کے سو سے زیادہ ممالک میں تبلیغ دین میں مصروف عمل ہیں جہاں ان ممالک کے حق و حقیقت کے متلاشی اور حقیقی اسلام محمدی پہنچا سکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین محمدی گلپائیگانی نے مدرسہ امام خمینی قم میں جامعۃ المصطفی کے سابق اور موجودہ سربراہ کے اعزاز میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کا شیعیان اہلبیت اور امام علیہ السلام کے وکیلوں کا تعارف خود ان کے پدر بزرگوار نے کرایا اور امام حسن عسکری علیہ السلام نے بزرگان نے شیعہ کو آگاہ فرمایا کہ امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کا لقب ’’بقیۃاللہ‘‘ ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا:  امام علی علیہ السلام پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے کے حالات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں :عرب بدو بعثت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے وقت زندگی کے مشکل ترین حالات سے دچار تھے ۔ وہ رہن سہن، بودوباش اور عقیدے کے اعتبار سے زبوں حالی کا شکار تھے اس زمانے میں خانہ کعبہ کے ارد گرد 360 بت موجود تھے۔  کعبہ کے علاوہ لوگوں کے گھروں میں بھی بت  رکھتےتھے ۔ وہ جب کبھی سفر پر جاتے تو سب سے آخر میں بتوں سے وداع کیا کرتے تھے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ نے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب رسالت پر مبعوث ہوئے تو اس وقت صرف 12 افراد پڑھنا لکھنا جانتے تھے۔  پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بغیر کسی استاد کے تمام علوم میں صاحب نظر تھے۔

انہوں نے کہا:  پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کا علم حصولی نہیں تھا ان کا استاد خداوندمتعال خود تھا۔  خداوندعالم دعا میں  بھی پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو حکم دیتے ہیں کہ دعا کیجئے  کہ ’’خدایا! میرے علم میں اضافہ فرما‘‘۔

 انہوں نے کہا:یہ جامعۃ المصطفی بھی پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے نورانی پیغامات میں سے ایک پیغام ہے کہ جو اس زمانے میں دنیا میں ظاہر ہوا ہے۔ یہ علمی مرکز بھی علم کے متعلق گفتگو کرتا ہے۔  اس بابرکت علمی مرکز کی ذمہ داری دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات کی ترویج ہے۔

 رہبر انقلاب اسلامی نے بھی جو مغربی ممالک کے جوانوں کو خطوط لکھے ہیں ان میں انہیں دین اسلام کے ماخذ و منابع کے مطالعے کی دعوت دی ہے۔

 حجت الاسلام والمسلمین محمدی گلپائیگانی نے کہا: جامعۃ المصطفی العالمیہ اپنے  آغاز سے ہی دنیا میں عظیم خدمات کا سرچشمہ رہا ہے۔  اس علم دین کے مرکز سے علم حاصل کر کے دنیا کے سو سے زیادہ ممالک میں افراد تبلیغ اسلام میں مصروف ہیں تاکہ ان ممالک کے دینی معارف کے پیاسے افراد تک حقیقی محمدی اسلام  کوپہنچایا جائے۔ لوگوں کو ان حقائق کو تسلیم کرنا چاہیے اور  اس بابرکت ثمرے پر حوزہ علمیہ قم مبارکباد کا مستحق ہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .