۱۶ آذر ۱۴۰۰ |۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۳ | Dec 7, 2021
علامہ راجہ ناصر عباس

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل: نبی کریم کی ذات مبارکہ پوری امت مسلمہ کے نکتہ اتحاد و عشق ہے، تمام مکاتب فکر ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ دیں دشمن خود بخود ناکام ہو جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ مجلس وحدت مسلمین اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام جناح کنونشن سینٹر اسلام آبادمیں منعقدہ عشق پیغمبر اعظم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم مرکزِ وحدت مسلمین کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ نبی کریم کی ذات مبارکہ پوری امت مسلمہ کے نکتہ اتحاد و عشق ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام کی بعثت کا مقصد ایسے معاشرے کا قیام تھا جس میں  تمام بشریت کے لیے عادلانہ نظام ہو۔ جہاں زندگی کے تمام شعبوں میں عدل ہو۔ مظلوم کو انصاف ملے اور ظالم کو اس کی بربریت سے روکا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج اس شخصیت کا میلاد ہے جو وحدت کا پیغام لے کر آئے تھے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا یہ واضح پیغام ہے کہ کافروں کو اپنے اوپر غالب نہ ہونے دیا جائے۔تمام مکاتب فکر ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ دیں دشمن خود بخود ناکام ہو جائے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
4 + 6 =