۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ راجہ ناصر

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ولایت علی ع کا نفاذ حقیقی اسلامی معاشرے کے قیام کی ضمانت ہے۔اگر مسلم حکمران مولا متقیان کی جرات و افکار پر عمل پیرا ہوتے تو آج  طاغوت و استعمار کے سامنے امت مسلمہ کو خجالت کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر محبان اہلبیت اطہار علیہم السلام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انصاف پسند اور باوقار معاشرے کی تشکیل کے لیے فکرِ علی علیہ السلام سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ولایت علی علیہ السلام کا نفاذ حقیقی اسلامی معاشرے کے قیام کی ضمانت ہے۔اگر مسلم حکمران مولا متقیان کی جرات و افکار پر عمل پیرا ہوتے تو آج  طاغوت و استعمار کے سامنے امت مسلمہ کو خجالت کا سامنا نہ کرنا پڑتا ۔

انہوں نے کہا کہ ولایت علی ع زبان سے وصی رسول اللہ کے اقرار کا نام نہیں بلکہ ایسے اسلامی نظام کے قیام کے لیے عملی جدوجہد کا نام ہے جس میں سماجی و طبقاتی تفریق کی بجائے منصفانہ اصول رائج ہوں ۔جہاں طاقت کی بالادستی کی بجائے الہی قوانین کی حکمرانی ہو۔

انہوں نے کہا مسلمانوں کے درمیان اخوت واتحاد کا قیام وقت کی اولین ضرورت ہے۔اگرختمی مرتبت حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے فرمودات کے مطابق اہل بیت اطہار علیہم السلام کی حیثیت و عظمت کو تسلیم کر لیا جائے تو امت مسلمہ کے مابین تمام اختلافات کا خود بخود خاتمہ ہو جائے گا۔یہی وہ واحد نکتہ اتحاد ہے جس پر عمل تمام دوریوں کو قربتوں میں بدل سکتا ہے۔

آخر میں کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کا طرز زندگی عالم اسلام کے لیے مشعل راہ ہے جو قوتیں ان کی حقیقی پیروکار ہیں عالمی استکباری قوتیں ان سے ہر وقت خائف رہتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .