حضرت علی علیہ السلام
-
حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی قمی:
حضرت علی (ع) کی سیاست معاویہ کی شیطانی پالیسیوں کے مقابلے میں الہی اصولوں پر مبنی تھی
حوزه/ خطیبِ حرمِ حضرت فاطمہ معصومہ (س) نے ابن ابی الحدید کی شرح نہج البلاغہ کی رو سے امیر المومنین (ع) کے بارے میں پیدا ہونے والے شبہات اور ان کے جوابات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ حضرت علی(ع) معاویہ کی شیطانی پالیسیوں کے مقابلے میں کبھی بھی الہی اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹے۔
-
حجۃ الاسلام حسینی قمی:
معاویہ کی غلط پالیسیوں کے مقابلے میں حضرت علی (ع) کا طرز عمل
حوزہ/ خطیبِ حرم حضرت معصومہ(س) نے کہا کہ اگرچہ معاویہ کی شیطانی پالیسیوں نے اسے ظاہری طور پر فاتح بنا دیا، لیکن حضرت علی (ع) کی الٰہی پالیسیوں نے اسے مکر و فریب کی حکومت کرنے کی اجازت نہیں دی۔
-
امیرالمومنین حضرت علی (ع) کا وصیت نامہ قرآن سے تمسک کی بہترین تحریر ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ رئیس الوفاق المدارس الشیعہ پاکستان: وصیت نامے میں حضرت علی ؑنے اسلام کو تمام ادیان پر غلبے کا مذہب قرار دیا، مولائے کائنات نے اپنے صاحبزادے امام حسن ؑکو تفرقے سے پرہیز ،قرآن پر عمل میں سبقت کی وصیت کی، حضرت علی علیہ السلام نے ایمان اور خداشناسی کی بنیاد پرمتحد رہنے کی وصیت کی۔
-
یوم شہادت امیر المومنین علی ابن ابی طالب ؑ امام باڑہ بڈگام میں مجلس عزاءکا انعقاد:
امیر المومنین حضرت علی (ع) کی وصیتیں ملت اسلامیہ کے لئے مشعل راہ ہیں، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر: امیر المومنین ؑایک طرف ضرب قاتل سے کراہ رہے تھے اور سر اقدس سے خون جاری تھا اور دوسری طرف اپنے فرزندان سے مخاطب ہو کر امت مسلمہ کو وہ بیش بہا پیغام پہنچارہے تھے جس کا ہر نکتہ ہمارے لئے ہدایت و نجات کا سرمایہ ہے۔
-
رہبر انقلاب اسلامی:
شہادت امیر المومنین صرف گزشتہ دور کا خسارہ نہیں
حوزہ/ یہ شہادت ایسی مصیبت نہیں ہے کہ کسی زمانے میں رونما ہوئي ہو اور اب ہم اس کی یاد میں آنسو بہائیں! نہیں، یہ مصیبت، ہر زمانے کی ہے۔ امیر المومنین علیہ السلام کو شہید کرنے کی مصیبت، اس "تھدّمت واللہ ارکان الھدی" نے صرف اس زمانے کو خسارہ نہیں پہنچایا، پوری تاریخ انسانی کے لیے خسارہ پیدا کر دیا۔
-
امیرالمؤمنین حضرت امام علی علیہ السلام
حوزہ/ ایسا کوئی بھی انسان نہیں ملے گا جس کے اندر ایک ہی وقت میں ہر طرح کی فضیلت اور ہر طرح کا کمال پایا جاتا ہو اور وہ ہے امام المتقین، امیر المومنین، مولائے کائنات، امیر بیان حضرت علی علیہ السلام کی ذات مقدسہ۔
-
ائمہ اطہار (ع) کی پاک سیرت سے دشمنان بشریت کو ہمیشہ خطرہ نظر آتا ہے، مولانا ارشد حسین
حوزہ/ جو شخص سیرت امیرالمومنین علی علیہ السلام پر عمل نا کرے گویا وہ بھی قاتل کے مددگاروں میں سے ہے۔کیونکہ قاتل نے امام المتقین علیہ السلام کو اُن کے مشن اور سیرت کی وجہ سے قتل کیا ہے۔
-
قران مجید اور فضایل حضرت علی علیہ السلام
حوزہ/ قرآن مجید کی آیتوں کاایک بڑا حصہ ہےجو حضرت علی علیہ السلام کے بارے میں نازل ہوئی ہیں یا حضرت علی علیہ السلام ان کے مصداق کے طور پر پہچنوائے گئے ہیں۔
-
پیغمبر اسلام (ص) کی امامت میں سب سے پہلے حضرت علی اور حضرت خدیجہ نے نماز جماعت ادا کی، مولانا ذاکر حسین جعفری
حوزہ/ پیغمبر اسلام کی بعثت کے موقع پر ماحول آپ کے خلاف تھا ، جس میں رسول کا ساتھ دینے والا کوئی نظر نہیں آتا تھا ۔ بس ایک علی علیہ السّلام تھے کہ جب پیغمبر نے رسالت کا دعویٰ کیا تو انہوں نے سب سے پہلے ان کی تصدیق کی اور ان پر ایمان کا اظہارکیا . دوسری ذات جناب خدیجۃالکبریٰ کی تھی، جنھوں نے خواتین کے طبقہ میں سبقتِ اسلام کا شرف حاصل کیا۔
-
حضرت علی (ع) کا وہ قول جو "آتی اور جاتی سردی میں" کثرت سے بیان ہوتا ہے، نقصان دہ اور مفید سردی کے متعلق
حوزہ/ روح میں بالیدگی پیدا ہوتی ہے، ساری باتوں کا خلاصہ یہ ہوا کہ آتی ہوئی ٹھنڈ سے پرہیز کریں اور جاتی ہوئی سردی سے پرہیز اتنا ضروری نہیں ہے جتنا آتی ہوئی سے ہے کیونکہ جاتی ہوئی ابدان کے لئے مفید ہے پس قول اول: یہ کہ آتی اور جاتی ہوئی سردی سے بچنا چاہیے درست نہیں ہے بلکہ فقط آنے والی سے پرہیز کا دستور ہے۔
-
شیعیانِ علیؑ بننے کے لئے نعروں کے بجائے بلند اخلاق اور اعلیٰ کردار پیش کریں، مولانا قمر عباس نقوی
حوزہ/ شخصیت حضرت علیؑ سے ہر بشر اس امتیاز کے ساتھ استفادہ حاصل کر سکتا ہے کہ صاحبِ علم کو جوہری نگاہوں کا لطف نصیب ہوگا اور علم کی دوری کے سبب بعض کو صرف کھوکھلے نعرے ہی میسر ہونگے۔
-
حضرت علی کی حیات طیبہ مسلمانان عالم کے لئے نمونہ عمل ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ حضرت علی علیہ السلام کی حیات طیبہ مسلمانان عالم کے لئے نمونہ عمل ہے ہم سب کو چاہیے کہ ہم اس کو اپنائے‘ صبر و تحمل اور عمل و استقامت کا دامن تھام کر آپ کی تعلیمات کی روشنی میں آپ کے بتائے ہوئے نظام کی روشنی میں معاشرے کی تشکیل کے لئے کوشاں رہیں تاکہ انسانیت کو فلاح و نجات سے ہمکنار کیا جاسکے۔
-
حضرت علیؑ حلال المعضلات یعنی مشکل کشائے کائنات ہیں، مولانا حسین جعفر وہبؔ
حوزہ/ تاریخ گواہ ہے کہ جنگ احد میں اللہ نے رسول خدا کو حکم دیا کہ ناد ِعلی یعنی علیؑ کو پکارو۔اور حدیث و تفسیر و تاریخ کی کتابوں سے یہ ثابت ہے کہ تمام انبیاء و اوصیاء اولیاء و خلفاء اور مومنین صالحین و صدیقین نے مشکل و مصیبت کے وقت میں حضرت علی علیہ السلام کو مدد کے لئے پکارا ہے اور مولا نے ہر ایک کی مشکلوں کا آسان فرمایا اور سب کی مدد فرمائی ہے اور آج بھی مدد فرماتے ہیں۔
-
جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب میں جلسہ سیرت منعقد
حوزہ/ امیرالمومنین امام علی بن ابی طالب علیہ کی ولادت با سعادت کے موقع پر جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب میں جلسہ سیرت منعقد ہوا۔
-
علی ابن ابی طالب (ع) کی ولایت کو قبول کرنا مسلک کا نہیں، توحید کا مسئلہ ہے، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان: اگر ہم علیؑ اور اہل بیت علیہم السلام کے دیگر افراد کے فضائل کا آپس میں مقائسہ نہیں کرتے تو پھر آپ علیؑ کےفضائل اور صحابہ کے درمیان تمیز کرنے پر کیوں مجبور ہوتے ہیں؟ اس کا مطلب یہی ہےکہ کہیں نہ کہیں کوئی مشکل ضرور ہے اور اسی مشکل کا نام جہالت ہے۔اس جہالت کو تحقیق و مطالعہ کے ذریعہ دور کرنےکی اشد ضرورت ہے۔
-
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی:
امیر المومنین حضرت علی (ع) مسلمانوں کے لیے وحدت اور یکجہتی کا مرکز ہیں
حوزہ/ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام مسلمانوں کے لیے وحدت و یگانگت کا مرکز ہیں کیونکہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی ذات گرامی پر تمام مسلمان کا اتفاق ہے۔
-
حدیث روز | زیرک "ہوشیار" انسان کی علامت
حوزہ / حضرت علی علیہ السلام نے ایک روایت میں زیرک "ہوشیار" انسان کی علامت کی جانب اشارہ کیا ہے۔
-
عالمین کی عظیم شخصیت حضرت علی (ع) کاوش، مولانا سید رضی زیدی
حوزہ/ پیغمبراکرمؐ کی علی علیہ السلام سے محبت رشتہ داری یا کسی غرض کے تحت نہیں تھی بلکہ آپ میں موجودفضائل وکمالات کی بنا پر اور خدا کے حکم کی تعمیل میں آپ سے محبت تھی اور انسانی فطرت بھی یہی ہے کہ جس کے اندر کمالات پائے جاتے ہیں اس سے خود بخود محبت ہوجاتی ہے۔
-
اجتماعی عدالت حضرت علی (ع) کی نگاہ میں، مولانا نصرت جعفری
حوزہ/ حضرت علی علیہ السلام وہ واحد خلیفہ اور حاکم اسلامی ہیں جنہوں نے انسانیت اور عدالت کی بنیاد پر بیت المال تقسیم کی ہے اور اگر ہمارے معاشرے میں سماجی انصاف رائج ہوجائے تو نہ جانے کتنی مشکلات از خود حل ہوسکتی ہے۔
-
حضرت علی (ع) متضاد صفات کے حامل تھے، فقر کی حالت میں سخاوت، شُجاعت کے ساتھ نرم دلی ذات گرامی کا حصہ تھی، علامہ محمد افضل حیدری
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور مہتمم اعلیٰ نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام متضاد صفات کے حامل تھے۔ فقر کی حالت میں سخاوت، شُجاعت کے ساتھ نرم دلی، حکومت کے ہوتے ہوئے زُہد و پرہیزگاری، قدرت و طاقت کے باوجود صبر و تحمل،اختیار کے باوجود عفو و درگذر ان کی ذات گرامی کا حصہ تھے۔
-
آیت اللہ سلیمانی، نماینده ولی فقیه کاشان:
حضرت علی علیہ السلام عالم اسلام کے لئے فخر ہیں
حوزہ/ ایران کے شہر کاشان میں نمائندہ ولی فقیہ نے واقعہ غدیر کو دنیائے اسلام کے اہم ترین واقعات میں سے قرار دیتے ہوئے کہا: حضرت علی علیہ السلام عالم اسلام کے لئے فخر ہیں۔
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی:
مولانا آزاد لائبریری میں حضرت علی علیہ السلام سے متعلق کتابوں کی نمائش
حوزہ/ حضرت علی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی مولانا آزاد لائبریری میں حضرت علی علیہ السلام سے متعلق کتابوں اور خطوط کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں حضرت علی کے دست مبارک سے لکھا ہوا قرآن مجید بھی شامل کیا گیا۔
-
حضرت علی (ع) سے محبت کا دعویٰ کرنے والوں کو انکی صفات بھی اپنے اندر پیدا کرنی چاہیئے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ علی علیہ السلام سے محبت کا دعویٰ کرنے والوں کو عظیم ہستی کی کچھ صفات بھی اپنے اندر پیدا کرنی چاہیں،پھر یہ دعویٰ سچا ہو گا۔ سخاوت، حلم، علم،عبادت اور دیگر صفات اپنے اندر پیدا کریں۔ مظلوم کی حمایت، عبادات کی پابندی کریں۔
-
حضرت علی علیہ السلام؛ قرآن کی روشنی میں
حوزہ/ آج دنیا کے گوشہ و کنار میں حضرت کا بول بالا ہے، آپ کی سیرت کے نمونوں اور علمی خزانوں سے اپنے تو اپنے غیر بھی مستفیض ہورہے ہیں اور آئندہ بھی ہوتے رہیں گے ۔
-
خصائص علوی
حوزہ/ مولی الموحدین، امیرالمومنین، امام المتقین ، یعسوب الدین، قائد غرالمحجلین غالب کل غالب، مطلوب کل طالب مولانا علی بن ابی طالب علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد جملہ ممکنات پر فضیلت عطا کی۔
-
انصاف پسند اور باوقار معاشرے کی تشکیل کے لیے فکرِ علی (ع) سے استفادہ کرنے کی ضرورت، علامہ راجہ ناصر
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ولایت علی ع کا نفاذ حقیقی اسلامی معاشرے کے قیام کی ضمانت ہے۔اگر مسلم حکمران مولا متقیان کی جرات و افکار پر عمل پیرا ہوتے تو آج طاغوت و استعمار کے سامنے امت مسلمہ کو خجالت کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔
-
حدیث روز | امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی فضیلت
حوزہ/ خداوند متعال نے حدیث قدسی میں امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی عظمت کی جانب اشارہ کیا ہے۔
-
جشن مولود کعبہ حسینیہ بلتستان قم:
حضرت علی (ع) کی ذات پوری کائنات کے لئے نمونہ عمل ہے، علامہ مشتاق حسین حکیمی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی رہنماء نے کہا کہ آج ہمیں حضرت علی المرتضیٰ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مسلمانوں اور اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مکمل خاتمہ ہوسکے۔
-
حضرت علی علیہ السلام کی عبادت اور بندگی تاریخ بشریت میں بے نظیر ہے، رکن مجلس خبرگان رہبری
حوزہ / اسلامی جمہوریہ ایران میں مجلس خبرگان (اسمبلی آف ایکسپرٹس) کے رکن نے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد حضرت علی علیہ السلام سب سے افضل انسان ہیں اور حضرت کی عبادت اور بندگی کی تاریخ بشریت میں مثال نہیں ملتی۔
-
حضرت علی ؑکی ذات کا منفرد پہلو عدل و انصاف کا نفاذ ہے،علامہ ساجد نقوی
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے امیر المومنین حضرت علی ؑ ابن ابی طالب علیہ السلام کے یوم شہادت پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ امیرالمومنین ؑکی ذات کا ایک منفرد پہلو عدل و انصاف کا نفاذ ہے جو انہیں دنیا کے تمام حکمرانوں سے جدا اور منفرد کرتا ہے۔