۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ سے وحدت امت میلاد ریلی

حوزہ/ وحدت امت ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریکِ بیداری امتِ مصطفیؐ نے کہا کہ آج مسلمانوں کا اجتماعی فریضہ امت سازی ہے، مسلمانوں کیلئے فتنوں سےنکلنے کا واحد راستہ بیداری اور شعور ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،12 ربیع الاول، عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی پرُ برکت مناسبت سے حوزہ علمیہ جامعہ العروۃ الوثقیٰ لاہور کے زیرِ انتظام ایک عظیم الشان وحدتِ امت ریلی کا انعقاد کیا گیا جو جامعہ عروۃ الوثقیٰ سے شروع ہوئی اور قینچی سٹاپ والٹن فیروز پور روڈ لاہور پر اختتام کو پہنچی ۔وحدتِ امت ریلی میں بِلا تفریقِ مسلک و مذہب ہزاروں افراد نے شرکت کی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے اپنے عشق و عقیدت کا اظہار کیا۔

تصویری جھلکیاں:  جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور سے وحدت امت میلاد ریلی

شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریکِ بیداری امتِ مصطفیؐ اور زعیم جامعہ عروۃ الوثقیٰ علامہ سید جواد نقوی نے تمام عالمِ اسلام کو روزِ عید میلاد النبیؐ کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے عرب کی جاہل قوم کو تبلیغ اور تربیت کے ذریعے خیرِ امت میں بدل دیا اور ان کی باہمی دشمنیوں کو اخوت و محبت میں ڈھال دیا۔ ریوڑ کو امت بنانا ایک عظیم معجزہ ہے جو تعلیم و تربیت سے ممکن ہوا،اب یہ امت کا فریضہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلام کے مشن کو تکمیل تک پہنچائے اور اس مقصد کے لئے خود کو قوم، قبیلہ، مسلک و گروہ کی حالت سے نکال کر امت کے قالب میں ڈھالے کیونکہ امت ہی قرآنِ مجید کی واحد قابلِ قبول اجتماعی حالت ہے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم دراصل یومِ عہد ہے۔ اس مبارک دن کو اس طرح نہیں گزرانا چاھئے جس طرح عام مقدس شخصیات کے ایامِ پیدائش و وفات منائے جاتے ہیں بلکہ اس دن کو یومِ عہد کے طور پر منانا چاھئے تاکہ امت اس بھولے ہوئے سبق کو دوبارہ یاد کرے جو پیغمبر اکرمؐ نے چودہ سو سال پہلے پڑھایا تھا اور جس سبق کی بدولت خداوند قدوس نے عرب بدووں کو خیرِ امت کے لقب سے نوازا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .