علامہ جواد نقوی
-
جو مظلوموں کی نصرت کیلئے آگے نہیں بڑھے کا اس کا شمار بھی ظالموں میں ہو گا، علامہ جواد نقوی
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مقام حیرت ہے کہ پاکستان جیسے ملک میں، دین کے حوالے سے جذبات رکھنے والے لوگ بھی خاموشی کی چادر اوڑھے ہوئے ہیں، سیاسی و مذہبی اکابرین فرقہ واریت کے نام پر ہنگامے تو برپا کر سکتے ہیں لیکن مظلوم فلسطینیوں کا ذکر آتے ہیں ان کے سروں پر پرندے بیٹھ جاتے ہیں۔
-
کوئٹہ میں وحدت امت کانفرنس کا انعقاد: فلسطینی عوام سے یکجہتی اور اتحادِ امت پر زور
حوزہ/ مقررین نے بین المذاہب اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے غزہ اور لبنان کے مسلمانوں کی مدد کیلئے وحدت کو ضروری قرار دیا۔
-
انقلاب اسلامی شجرۂ طیبہ اور حزب اللہ اس کی شاخِ طوبیٰ ہے: علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ علامہ سید جواد نقوی نے اپنے خطاب میں کہا: قرآن مجید اپنی پیش کردہ الٰہی آئیڈیالوجی، مکتب اور نظام حیات کو کلمہ طیبہ کے مصادیق کے طور پر پیش کرتے ہوئے اس کی مثال شجرہ طیبہ سے دیتا ہے، جس کی جڑیں راسخ ہیں، شاخیں آسمان میں بلند ہیں اور وہ ہر آن اپنا پھل دے رہا ہے۔
-
غزہ آج کی کربلا؛ حسینیت اور یزیدیت کے درمیان معرکہ جاری ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں اربعین امام حسین ؑ کی مناسبت سے ملک گیر اجتماع 31 اگست کو ہوگا جس سے علامہ سید جواد نقوی خطاب کریں گے۔ مرکزی اجتماع میں ملک بھر سے علمائے کرام، معروف نوحہ خواں، ماتمی دستے اور بلا تفریق ِمسلک و مذہب عاشقانِ امام حسین علیہ السلام کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔
-
زیارات کیلئے حج کی طرز پر منظم نظام کی ضرورت ہے، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ تحریک بیداری کے سربراہ نے نشاندہی کی کہ موجودہ مسائل کی بنیادی وجہ ایسے نظام کی عدم موجودگی ہے، جس کے باعث زائرین کو ویزہ کے حصول، سفر کے دوران، اور سرحدوں پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان مسائل میں سرحدی اہلکاروں کا نامناسب رویہ، کاروان سالاروں کی بے ضابطگیاں، اور غیر متعلقہ افراد کی جانب سے زائرین کو لوٹنے کی کوششیں شامل ہیں۔
-
جامعہ عروة الوثقیٰ لاہور میں حرمت محرم کانفرنس، شیعہ سنی عمائدین کی شرکت؛
غزہ آج کی کربلا، حماس حقیقی پیروئے امام حسینؑ ہے جن کی فتح یقینی اور بہت قریب ہے، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ ٹی بی یو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل حزب اللہ لبنان کے ساتھ جنگ کی تیاری کر رہا ہے جس کے لئے سید مقاومت سید حسن نصر اللہ بالکل آمادہ ہیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ حجازی سنی اور کوفی شیعہ کے اسوہ پر نہ چلیں، اس بے حسی اور لاتعلقی سے باہر آئیں اور آج کی کربلا میں شیعہ و سنی دونوں پہنچ کر سرخرو ہوں۔
-
یوم مادر، جامعہ اُم الکتاب لاہور کے زیراہتمام سالانہ خواتین کانفرنس کا انعقاد؛
غزہ کی خواتین استقامت کا استعارہ اور فاطمی حماسہ کی موجد ہیں، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ کانفرنس سے خطاب میں علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ ماں کا کردار اس وقت کار پیغمبری بنتا ہے جب ماں اپنی آغوش میں ایسی اولاد کی پرورش کرے جو معاشرے کی رَو میں بہنے اور اس کے فساد کے رنگ میں رنگنے کی بجائے ان راہوں پر چلے جن کا نشان انبیا کرامؑ اور آئمہ ہدیٰ علیہم السلام دے چکے ہیں اور خود ان راہوں کے راہی رہے ہیں۔
-
پاکستان؛ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات:
دہشتگردی سے نجات کیلئے نچلی سطح پر کام کرنا ہو گا، علامہ جواد نقوی
حوزه/ تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ اور جامعه عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ نے منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی ہے۔
-
مفازة الحیات ہیلتھ کیئرسسٹم کے زیر اہتمام سالانہ میڈیکل کانفرنس کا انعقاد:
علامہ سید جواد نقوی کی موجودہ نظام صحت میں قرآنی اقدار کی روشنی میں اصلاح پر تاکید
حوزہ/ مفازة الحیات ہیلتھ کیئرسسٹم جامعہ عروۃ الوثقی کے زیر اہتمام سالانہ میڈیکل کانفرنس ”اقدار نظام صحت از نظر اسلام“ جامعہ عروۃ الوثقی لاہور میں منعقد ہوئی۔
-
نجف اشرف عراق کے علماء کے وفد کا دورہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ
حوزہ علمیہ نجف اشرف کے وفد نے لاہور میں جامعہ العروۃ الوثقی کا دورہ کیا اور مدیر جامعہ العروۃ الوثقی استاد حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات کی۔
-
ادیان و مذاہب یونیورسٹی قم کے سربراہ کا جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کا دورہ:
کتاب سے وابستہ ہو جانے والی قومیں شکست نہیں کھا سکتیں، علامہ ابوالحسن نواب
حوزہ/ وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں شاندار اور جدید ترین لائبریری دیکھ کر خوشی ہوئی، جو قومیں کتاب سے وابستہ ہو جاتی ہیں، وہ کبھی دشمن سے شکست نہیں کھا سکتیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں جامعہ عروۃ الوثقیٰ کا وجود پاکستانی عوام کیلئے کسی نعمت عظمیٰ سے کم نہیں۔
-
وحدت پر کائنات کا نظام قائم ہے، وحدت پر ایمان استوار ہے اور وحدت کے ستون پر اسلام کا انحصار ہے، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ جامعہ العروة الوثقیٰ میں امیر المومنین حضرت علی (ع) کی ولادتِ با سعادت اور جامعہ کے یومِ تاسیس پر عظیم الشان ملک گیر اجتماع کا انعقاد۔
-
پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا اعلان کرے، قوم اس آپریشن پر آنے والا خرچ اٹھانے کو تیار ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ یہ وقت ہے کہ وزیرستان کی طرح اب پورے ملک سے متشدد مفتیوں، تکفیریت کے مدارس اور انکے مالی منابع کا صفایا کیا جائے تاکہ نہ دہشت گردی باقی رہے اور نہ ہی اس سر زمین پر دہشت گردی کا نطفہ موجود رہے۔
-
تحریک بیدارئ امت مصطفی (ص) کے زیر اہتمام ڈیرہ اسماعیل خان میں وحدت امت کانفرنس کا اہتمام:
قرآن کی نگاہ میں اقتصادی، سیاسی، اخلاقی و دیگر جرائم میں سب سے پلید جرم تفرقہ بازی ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ تحریک بیدارئ امت مصطفی (ص) کے سربراہ: شیعہ سنی ک افروعی و اعتقادی اختلاف یہ تقاضہ نہیں کرتا کہ یہ دشمنی، قتل و غارت اور تکفیریت کی شکل اختیار کر لے۔
-
جب دین کے خلاف اعلان جنگ کر دیا جائے تو مسلمانوں پر دفاع واجب ہے: علامہ جواد نقوی
حوزہ/ علامہ جواد نقوی نے سوئیڈن میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے بزدلانہ فعل پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی حکومتیں اس گستاخی کی جمہوریت، انسانی حقوق اور آزادئ اظہار رائے کے عنوان سے تائید کرتی ہیں۔
-
اکابرین کی مشاورت کے بغیر مذہبی قانون سازی بے موقع و بے محل ہونے کے ساتھ بدنیتی پر مبنی ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ علامہ سید جواد نقوی کا روز جمعہ اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ یہ قانون صحابیت، امہات اور اہلبیت کے دفاع کے لئے نہیں بنوایا گیا بلکہ اسکا مقصد بنی امیہ کی کچھ متنازع شخصیات کو صحابیت کا لباس پہنا کر انہیں اصحاب رسول والا تقدس و احترام دلوانا ہے جو اہلسنت کے یہاں بھی متنازعہ ہیں۔
-
تصاویر/ جامعہ ام الکتاب کے زیر اہتمام سالانہ خواتین کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ سالانہ خواتین کانفرنس بمناسبت یوم ولادت با سعادت حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا، یوم تکریم مادر/ یوم خواتین اور یوم تاسیس جامعہ ام الکتاب لاہور
-
جامعہ ام الکتاب کے زیر اہتمام سالانہ خواتین کانفرنس کا انعقاد:
عورت کے تقدس،عظمت اور پاکیزہ کردار کو زندہ کرنے کیلئے خود فاطمۃ الزہراء (س) کی سیرت مبارکہ نجات کا وسیلہ ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ کانفرنس سے خطاب میں علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ عورت کو ام الفساد بننے سے روکنے کیلئے ام الکتاب نے اپنی آغوش خواتین کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی کیلئے آمادہ کی ہے۔ اور آج بھی پاکیزہ خاندان اور برگزیدہ ہستیاں تیار کرنے کیلیے مریم ،آسیہ و خدیجہ(س) جیسے کردار کی ضرورت ہے۔
-
تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ کے زیر اہتمام عظیم الشان وحدتِ امت کانفرنس کا انعقاد:
مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ رسول اللہ (ص) کے مشن کو تکمیل تک پہنچائیں، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے مدیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مسلمانوں کیلئے باعثِ شرم ہے کہ قرآن مجید اور حدیث جیسے خزانے رکھنے کے باوجود ہمارے ممالک میں مغربی نظام لاگو ہیں۔
-
مفاد پرست پاکستان کو فتنوں کی طرف دھکیل رہے ہیں، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا خطاب: پاکستان کی آج کی صورتحال کو ایک جملے میں بیان کریں تو یہ ترکیب بنتی ہے؛ "اندھی قوم, گندی سیاست اور ننگی شخصیات"
-
تحریک بیدارئ امت مصطفی کے زیر انتظام وحدت امت کانفرنس کا انعقاد:
تفرقہ وہ خنجر ہے جسے دشمن نے مسلمانوں کے ہاتھوں میں تھما دیا ہے / وحدت اللہ کی پکار ہے جس پر لبیک کہنا چاہیے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی علامہ سید جواد نقوی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تفرقہ وہ خنجر ہے جو دشمن نے مسلمانوں کے ہاتھوں تھما دیا ہے، جس سے مسلمان عرصے سے اپنے ہی پیکر کو قصائیوں کی طرح چھیر پھاڑ رہے ہیں، یہ ہتھیار پھینک دینا چاہیے اور دشمنوں کو واپس کردینا چاہیے۔ اور اس کے بجائے اللہ کی پکار پر لبیک کہنا چاہیے جو کہ وحدت ہے۔
-
جامعہ العروۃ الوثقیٰ لاہور میں "ہنرستان رشد" سائنس کالج کا افتتاح:
آئیڈیالوجی اور ٹیکنالوجی، ان دونوں علوم میں تناسب متوازن و با مقصد معاشرہ تخلیق کرے گا، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ جامعہ العروة الوثقیٰ میں "قومی ترقی میں سائنس و ٹیکنالوجی کے کردار" کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد، ملک بھر سے ہزاروں پروفیشنلز طلاب کی شرکت۔
-
ہماری ٹیمیں بلاتفریق مذہب و مسلک انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ سربراہ ٹی بی یو ایم نے کہا کہ کچھ تکفیری اور شرپسند عناصر اس موقع پر بھی فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں جو ان کی بدبودار سوچ کی عکاسی ہے، عوام ایسے شرپسندوں کی باتوں پرکان نہ دھریں۔
-
سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بحران اور سیاسی فتنے کی وجہ سے سب کی توجہ سیاست پر ہے، متاثرین پر نہیں ہے، سیلاب زدگان کا سب کچھ بہہ گیا ہے، ان کو پانی، خوراک اور کپڑوں کی ضرورت ہے۔
-
مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے مدارس میں نئے تعلیمی سال کا آغاز:
محرم عزم، استقامت، حماسہ جرات شجاعت اور قیام کی علامت ہے، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے سربراہ: نئے تعلیمی سال کا آغاز محرم کے ساتھ ہونا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ تعلیم کو حسینت و کربلا سے مربوط کرلیں۔
-
اسلام کو سازشوں سے بچانا ہے تو محرم کی حرمت کی حفاظت کرنا ہوگی، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا "حرمت محرم کانفرنس" سے خطاب: سید الشہداء نے حرمتِ دین بچانے کیلئے ہی قیام کیا تھا،ہمارا مقصد وحدت ہے اور ہم وحدت سے ہی وحدت قائم کرنا چاہتے ہیں۔
-
جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے زیراہتمام "حرمت محرم کانفرنس" کا انعقاد:
امام حسین (ع) نے قربانی دیکر حق و باطل میں حد فاصل کھینچ دی، حرمتِ محرم کانفرنس
حوزہ/ مقررین کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ نے عزت کی موت ذلت و خواری کی زندگی سے بہتر ہے اور شہادت عظمی کا مرتبہ حاصل کرکے دنیائے انسانیت کے سامنے اسلام کے آفاقی پیغام کو ایک ایسے انداز میں پیش کیا، اور اپنے اوپر ہونیوالے ظلم و ستم کو سہ کر حق و باطل کے درمیان جو حد فاضل کھینچی اور حق گوئی و شہادت کی ایسی عظیم مثال قائم کی کہ وہ رہتی دنیا کیلئے آزادی، مساوات اور جمہوریت کی علامت بننے کیساتھ اقامت دین و تحریکات اسلامی کیلئے چشمۂ ہدایت بن گئے۔
-
عوام بے شعور ہو تو یزید خلیفہ اور حسینؑ باغی قرار پاتا ہے، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عوام باشعور ہوں تو ڈیماگوگری اور ان مصنوعی ہیروز و ولن سے نجات دے سکتے ہیں، عوام بے شعور ہوں تو یزید خلیفہ اور (نعوذ باللہ) حسینؑ باغی قرار پاتا ہے۔