۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کراچی،این ای ڈی یونیورسٹی میں یوم حسینؑ کا انعقاد

حوزہ/ کراچی کی معروف درسگاہ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سالانہ یوم حسینؑ کا انعقاد کیا گیا جسمیں مختلف شخصیات نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ این ای ڈی یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ یوم حسینؑ میں معروف عالم دین مولانا سید علی افضال رضوی، مفتی فیصل عزیزی، ذاکرہ اہلبیت محترمہ نشاط زہرا نے خطاب کیا، جبکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں تابندہ لاری، معروف منقبت و نوحہ خواں شجاع رضوی نے بارگاہ شہدائے کربلا میں گلہائے عقیدت نذر کیے، مظہر عباس نے سلام آخر پیش کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ، رجسٹرار سید غضنفر حسین سمیت بڑی تعداد میں طالب علموں سمیت جامعہ کے اساتذہ اور اسٹاف نے شرکت کی۔

نواسہ رسولؐ امام حسینؑ کی ذات محورِ اتحاد اور اتحاد بین المسلمین کی اساس ہے، مولانا سید علی افضال رضوی

یوم حسینؑ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی فیصل عزیزی کا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا وقوع پذیر ہوئے صدیاں بیت چکی ہیں، لیکن آج بھی زمانے کے قلوب و اذہان میں امام حسینؑ زندہ و جاوید ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زمانے کے دلوں میں زندہ رہنا اس بات کی دلیل ہے کہ امام حسینؑ کی قربانی کا مقصد دینِ محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سربلندی تھا۔

نواسہ رسولؐ امام حسینؑ کی ذات محورِ اتحاد اور اتحاد بین المسلمین کی اساس ہے، مولانا سید علی افضال رضوی

نواسہ رسولؐ امام حسینؑ کی ذات محورِ اتحاد اور اتحاد بین المسلمین کی اساس ہے، مولانا سید علی افضال رضوی

یومِ حسینؑ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی افضال رضوی کا کہنا تھا کہ ذاتِ امام حسینؑ ایسی چھاؤنی ہیں، جس میں تمام اہلِ حق جمع ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم امام حسینؑ کی ذات محورِ اتحاد ہے اور یہی ذات اتحاد بین المسلمین کی اساس ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یزیدی طرزِ فکر کا مٹنا اور ظلم کے خلاف متحد ہو جانا ”حسینیت“ ہے۔

نواسہ رسولؐ امام حسینؑ کی ذات محورِ اتحاد اور اتحاد بین المسلمین کی اساس ہے، مولانا سید علی افضال رضوی

نواسہ رسولؐ امام حسینؑ کی ذات محورِ اتحاد اور اتحاد بین المسلمین کی اساس ہے، مولانا سید علی افضال رضوی

یوم حسینؑ پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھا کہ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ایک مقام پر کہا کہ کیا تم میرے قتل سے زیادہ کچھ اور بھی کر سکتے ہو، خدا کی راہ میں شہادت ”مبارک“ہے، امام عالی مقام (ع) کی ذات ظلم کے مقابل فتح کا استعارہ ہے۔

نواسہ رسولؐ امام حسینؑ کی ذات محورِ اتحاد اور اتحاد بین المسلمین کی اساس ہے، مولانا سید علی افضال رضوی

یومِ حسین کمیٹی اور طالب علموں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شیخ الجامعہ کا کہنا تھا کہ جامعہ کے تحت منعقدہ میلاد اور دیگر محافل کا مقصد اپنے طلبا کیلئے دین شناسی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

نواسہ رسولؐ امام حسینؑ کی ذات محورِ اتحاد اور اتحاد بین المسلمین کی اساس ہے، مولانا سید علی افضال رضوی

نواسہ رسولؐ امام حسینؑ کی ذات محورِ اتحاد اور اتحاد بین المسلمین کی اساس ہے، مولانا سید علی افضال رضوی

نواسہ رسولؐ امام حسینؑ کی ذات محورِ اتحاد اور اتحاد بین المسلمین کی اساس ہے، مولانا سید علی افضال رضوی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .