۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
متحدہ علماء محاذ

حوزہ/ سیمینار سے خطاب میں علماء مشائخ نے کہا کہ امام حسینؑ اگر یزید کے ہاتھ پر بیعت کرلیتے تو قیامت تک کسی عالم کو محراب و منبر پر ظالم و جابر حکمراں کے خلاف حق و سچ بیان کرنے کی جرأت نہ ہوتی، امام حسینؑ نے پوری انسانیت میں جذبہ حریت اور ظلم کے خلاف بیداری کا شعور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی، محاذ کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین و جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی نائب صدر حجۃ الاسلام علامہ محمد حسین مسعودی کی زیر صدارت چہلم امام حسینؑ کے موقع پر پیغام شہدائے کربلا و یکجہتی شہدائے فلسطین سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ، سیاسی زعماء و دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواسہ رسول سیدنا امام حسینؑ بلارنگ مسلک پوری انسانیت کیلئے رہبر و رہنما ومشعل راہ ہیں، امام حسینؑ اگر یزید کے ہاتھ پر بیعت کرلیتے تو قیامت تک کسی عالم کو محراب و منبر پر ظالم و جابر حکمراں کے خلاف حق و سچ بیان کرنے کی جرأت نہ ہوتی، امام حسینؑ نے پوری انسانیت میں جذبہ حریت اور ظلم کے خلاف بیداری کا شعور دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج فلسطین میں اسرائیلی انسانیت سوز مظالم کے خلاف جہاد و قربانیاں دینے والے کردار و افکار حسینی کو زندہ کررہے ہیں، شہدائے کربلا و شہدائے فلسطین نے حق و صداقت، جرأت و حریت و آزادی کیلئے اسلام و مسلمانوں کو نئی جلا بخشی ہے، حماس سربراہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت نے اسلام و جہاد کے خلاف استعماری فرقہ وارانہ سازشوں کو ناکام کرکے امت مسلمہ کو بلاتفریق شیعہ سنی بیت المقدس کی آزادی اور امریکہ واسرائیل کی بربادی کیلئے متحد و بیدار کردیاہے۔

سیمینار سے مہمانان خصوصی سردار بابر عباسی، علامہ سید محمد عقیل انجم، علامہ پروفیسر سید شمیل احمد قادری حنبلی، علامہ مفتی غلام فرید چشتی، علامہ زاہد حسین ہاشمی مشہدی، مفتی وجیہہ الدین، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، مفتی روشن دین الرشیدی، علامہ شبیر احمد عثمانی، علامہ عبدالماجد فاروقی، علامہ ڈاکٹر مفتی عبدالغفور اشرفی، سماجی رہنما غلام یاسین، موٹیویشنل اسپیکر فضائل علی رانا و دیگر نے خطاب کیا۔

سیمینار میں ختم نبوت کے حوالے سے چیف جسٹس کے جرأت مندانہ ترمیمی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی، مولانا فضل الرحمن سمیت شہید ختم نبوت ذوالفقار علی بھٹو اور اکابر قائدین تحریک ختم نبوت مولانا مفتی محمود، علامہ شاہ احمد نورانی، علامہ محمد یوسف بنوری، علامہ عطاء اللہ شاہ بخاری و دیگر کی عظیم خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ملکی امن و استحکام، فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .