حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے زیرِ اہتمام "یکجہتی فلسطین سیمینار” کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما جناب لیاقت بلوچ نے کی۔
رپورٹ کے مطابق اس سیمینار سے سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابر ابومریم، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری، جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے رہنما علامہ اصغر حسین شہیدی، اسد اللہ بھٹو، محمد حسین محنتی، مجاہد چنا سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
مقررین نے اپنے خطابات میں غزہ میں جاری نسل کشی، امتِ مسلمہ کے کردار اور فلسطین کے ساتھ عملی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔









آپ کا تبصرہ