جمعرات 30 اکتوبر 2025 - 21:39
صدر جامعہ روحانیت بلوچستان، شعبہ قم کی علامہ ناظر عباس تقوی کے ساتھ صمیمی نشست

حوزہ / شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ ناظر عباس تقوی کے ساتھ جامعہ روحانیت بلوچستان پاکستان، شعبہ قم کی کابینہ کی ایک صمیمی نشست ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ ناظر عباس تقوی کے ساتھ جامعہ روحانیت بلوچستان پاکستان، شعبہ قم کی کابینہ کی ایک صمیمی نشست ہوئی۔ جس میں جامعہ کے صدر حجت الاسلام والمسلمین علی اصغر عرفانی نے انہیں سر زمین علم و اجتہاد میں خوش آمدید کہا۔

جامعہ روحانیت بلوچستان پاکستان، شعبہ قم کے صدر نے علامہ ناظر تقوی صاحب کی والدہ مرحومہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی اور دعا کرائی۔

صدر جامعہ روحانیت بلوچستان، شعبہ قم کی علامہ ناظر عباس تقوی کے ساتھ صمیمی نشست

صدر جامعہ روحانیت بلوچستان، شعبہ قم نے شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری سے قوم و ملکی صورتحال پر گفتگو سمیت اپنی کابینہ کا تعارف کروایا اور جامعہ روحانیت کی مختلف فعالیت اور سرگرمیوں پر مبنی رپورٹ بھی پیش کی۔

صدر جامعہ روحانیت بلوچستان، شعبہ قم کی علامہ ناظر عباس تقوی کے ساتھ صمیمی نشست

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha