اتوار 23 مارچ 2025 - 07:00
علامہ شبیر حسن میثمی کی کراچی میں یومِ علی (ع) کے مرکزی جلوسِ عزا میں شرکت

حوزہ / علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے حسب سابق امسال بھی روز شہادت مولائے متقیان حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہما السلام کی مناسبت سے نشتر پارک کراچی کے مرکزی جلوس میں شرکت‎ کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے روز شہادت مولائے متقیان مشکل کشاء امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہما السلام کی مناسبت سے حسب سابق امسال بھی نشتر پارک کراچی کے مرکزی جلوس میں شرکت کی۔

علامہ شبیر حسن میثمی کی کراچی میں یومِ علی (ع) کے مرکزی جلوسِ عزا میں شرکت

سیکرٹری جنرل علم حضرت ابوالفصل العباس علمدار علیہ السلام کی زیارت کے بعد شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کی مرکزی کیمپ بھی پہنچے جہاں علماء کرام تنظیمی کارکنان و دیگر رفقاء نے انہیں خوش آمدید کہا۔

بعد ازاں مومنین اور علماء کرام سے فردا فردا ملاقاتیں ہوئیں۔ جن میں مختلف امور پر انہوں نے علماء کرام و کارکنان کی رہنمائی بھی کی۔

قابل ذکر ہے کہ سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ساتھ اس موقع پر پاک محرم کے سیکرٹری محترم سرور بھائی مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ ناظر عباس تقوی، صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی مرکزی صدر جے ایس او محترم محمد اکبر صدیقی و دیگر رفقاء موجود تھے۔

علامہ شبیر حسن میثمی کی کراچی میں یومِ علی (ع) کے مرکزی جلوسِ عزا میں شرکت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha