اتوار 23 مارچ 2025 - 12:49
وطن عزیز پاکستان ایک نعمت عظمیٰ ہے جس پر اللہ کا جتنا شکر کیا ادا کیا جائے کم ہے

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے 23 مارچ 1940ء، یوم قراداد پاکستان کی مناسبت سے جاری اپنے خصوصی بیان میں ملکی تعمیر و ترقی سمیت امن و امان کی بحالی پر تاکید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے یوم قراداد پاکستان، 23 مارچ 1940ء کی مناسبت سے سوشل میڈیا ہینڈلز پر جاری اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ 23 مارچ کا تاریخی دن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ تمام مسائل و مشکلات کے باوجود ملک کی تعمیر و ترقی، امن و امان کی بحالی اور پاراچنار کے مسائل کے سنجیدہ حل کے لیے سب یک جان اور یک آواز ہوجائیں۔

انہوں نے مزید کہا: محنت قائد اور فکر اقبال کی روشنی میں قوم کے فلاح و بہبود و دیگر رکے ہوئے مسائل جوانوں کی تربیت سازی جیسے اہم ترین کاموں کی طرف بھی عملی دھیان دینے کی سخت ضرورت ہے۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: وطن عزیز پاکستان ایک نعمت عظمیٰ ہے جس پر اللہ کا جتنا شکر کیا ادا کیا جائے کم ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha