منگل 18 مارچ 2025 - 17:02
آپس کے تمام تنازعات کو بالائے طاق رکھ کر شدت پسندی اور دہشتگردی کے خلاف متفقہ لائحہ عمل تشکیل دیا جائے

حوزہ / شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدور علامہ عارف حسین واحدی اور علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی ملاقات ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدور علامہ عارف حسین واحدی اور علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی انتہائی اہم ملاقات ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملی مذہبی سیاسی مسائل کے علاوہ تنظیمی امور پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔ جس میں مختلف امور خاص کر ضلع کرم کے راستوں کی بندش، عوام کی سخت ترین مشکلات کے بارے میں مشاورت ہوئی۔

ملاقات کے دوران حکومت اور ریاستی ذمہ داران سے مطالبہ کیا گیا کہ راستوں کی بندش کا خاتمہ کر کے عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔ علاوہ ازیں گلگت بلتستان کے اگلے سال ہونے والے انتخابات پر مرکز کی پالیسی کے بارے میں تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور توقع کا اظہار کیا گیا کہ مجلس عاملہ کے تمام ذمہ داران کا اجلاس بلا کر ان کو اعتماد میں لے کر ابھی سے وہاں سیاسی فعالیت کا بھرپور آغاز کیا جائے تاکہ اسلامی تحریک پوری قوت سے الیکشن میں جائے اور عوامی مینڈیٹ سے وہاں ایک مضبوط حکومت قائم کر سکے۔

اسی طرح ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا اور تمام مذہبی و سیاسی قوتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ آپس کے تمام تنازعات کو بالائے طاق رکھ کر شدت پسندی اور دہشتگردی کے خلاف متفقہ لائحہ عمل تشکیل دیں تاکہ ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا کر ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha