حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے چک دینال، چکری میں عالم با عمل حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید رضی عباس ہمدانی پرنسپل جامعہ جعفریہ جنڈ ضلع اٹک کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور جنازے کے عظیم الشان اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام سنایا۔
قائد محترم کی طرف سے اس جلیل القدر عالم کی تعلیمی اخلاقی تربیتی جدوجہد کو سراہا گیا اور ان کے راستے کو جاری رکھنے پر تاکید کی گئی۔
علامہ عارف واحدی نے علامہ سید رضی عباس ہمدانی رہ کی خدمات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
قابل ذکر ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ میں شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید اشتياق حسین کاظمی اور جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید عامر عباس ہمدانی سمیت کثیر تعداد میں علماء کرام اور تنظیمی احباب، مذہبی و سیاسی شخصیات اور علاقے کی عوام نے بھرپور شرکت کی، ان کی نماز جنازہ معروف عالم دین جامعہ مظہر الایمان ڈھڈیال چکوال کے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین علامہ محی الدین کاظم کی اقتدا میں ادا کی گئی۔
آپ کا تبصرہ