حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جامعہ جعفریہ جنڈ اٹک میں پرنسپل جامعہ جعفریہ و جامعہ زینبیہ جنڈ قبلہ سید رضی عباس ہمدانی اعلی اللہ مقامہ کے چہلم کی مناسبت سے مجلس عزا و قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مجلس عزا میں مقامی و دور دراز سے قبلہ ھمدانی صاحب اعلی اللہ مقامہ کے شاگردان عقیدتمندان و مومنین(لیہ بھکر راولپنڈی)کی کثیر تعداد نے شرکت فرماکر قبلہ ہمدانی صاحب اعلی اللہ مقامہ کی 65 سالہ علمی، دینی و تربیتی و۔۔۔ خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
مجلس عزا سے مختلف جید علماء کرام نے خطاب کیا۔ جن میں مولانا سید قلب عباس کاظمی صاحب آف لندن، علامہ ظہور حسین نجفی صاحب آف سرگودھا، علامہ اقبال حسین مقصود پوری صاحب آف کوٹ ادو، مولانا غضنفر علی حیدری آف ملتان، مولانا سید حافظ کاظم رضا صاحب (ملہووالی) لاہور، مولانا نذر حسین شیرازی صاحب اسلام آباد ، مولانا سید عاشق حسین نقوی صاحب آف تلہ گنگ، مولانا نور ہاشم صاحب (جھمٹ) ماڑی انڈس، مولانا ناصر نجفی صاحب آف (جھمٹ) پنڈی گھیپ، مولانا سید سجاد ہمدانی صاحب آف راولپنڈی، مولانا ظفر عباس علوی صاحب آف (جھمٹ) جھنگ اور مولانا علی حسین صاحب آف بھکر شامل تھے۔
آپ کا تبصرہ