۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جامعہ جعفریہ جنڈ کے سرپرست و اراکین کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات

حوزہ / جامعہ جعفریہ جنڈ کے سالانہ جلسہ بعنوان نہج البلاغہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد اور اس کانفرنس کے لئے قائد محترم کےخصوصی پیغام پہنچانے کے بعد علماء کرام نے قائد ملت جعفریہ سے راولپنڈی میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جامعہ جعفریہ جنڈ کے سالانہ جلسہ بعنوان نہج البلاغہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد اور اس کانفرنس کے لئے قائد محترم کےخصوصی پیغام پہنچانے کے بعد علماء کرام نے قائد ملت جعفریہ سے راولپنڈی میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق قائد محترم نے جامعہ جعفریہ کے تعلیمی و تربیتی پروگراموں کو سراہا اور آئندہ اگلے مراحل طے کرنے کے لیے اپنی مفید آراء سے نوازا۔

شرکاء میں جامعہ جعفریہ و جامعہ زینبیہ جنڈ کے سربراہ حجت الاسلام مولانا مقبول حسین علوی، جامعہ جعفریہ و جامعہ زینبیہ کے پرنسپل حجت الاسلام مولانا سید رضی عباس ہمدانی، جامعہ جعفریہ کے منتظم مولانا سید سعیدحیدر ہمدانی جامعہ زینبیہ کے منتظم مولانا عابد حسین شجاعی اور جامعہ جعفریہ کے تمام اساتذہ کرام مولانا لیاقت علی رانجھا ، مولانا نذیر حسین ناصری، مولانا سید زوار حسین کاظمی، مولانا محمد طیب شہزاد، مولانا مجتبی حیدر نقوی اور مرکز افکار اسلامی کے روح رواں مولانا لیاقت علی اعوان بھی اس ملاقات میں شامل تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .