۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ستاد المصطفی اصفہان کے اتاق جلسات میں سوشل میڈیا پر مبلغین کرام کے لئے ایڈیٹنگ کی کلاس

حوزہ / دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان اصفہان کی طرف سے ستاد المصطفی اصفہان کے اتاق جلسات میں سوشل میڈیا پر مبلغین کرام کو فعالیت کرنے کے لئے ایڈیٹنگ کی کلاس کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان اصفہان کی طرف سے ستاد المصطفی اصفہان کے اتاق جلسات میں سوشل میڈیا پر مبلغین کرام کو فعالیت کرنے کے لئے ایڈیٹنگ کی کلاس کا اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، نمائندہ قائد ملت جعفریہ پاکستان اصفہان مولانا سید علی جعفر شمسی نے بطور استاد فرائض انجام دیتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے تبلیغ کی اہمیت اور ضرورت پر گفتگو کی اور کہا کہ دراصل علوم محمد آل محمد ص کو گھر گھر تک پہچانے کے لئے بہترین اور مؤثر ذریعہ ہی سوشل میڈیا ہے۔

علوم محمد آل محمد (ص) کو گھر گھر تک پہچانے کا بہترین اور مؤثر ذریعہ سوشل میڈیا ہے

اس دوران جامعہ المصطفی کی طرف سے کارشناس ادارہ امور مبلغین آقای اسحاقی بھی موجود تھے۔ جنہوں نے جوانوں تک کم از کم کلیدی معلومات کو پہنچانے کے لئے طلاب کرام کو اپنا کردار ادا کرنے کا کہا اور اس سلسلہ میں ہر قسم کی معاونت کا یقین دلایا اور کلاس کے اصول و ضوابط کے ساتھ ابتدائی آشنائی پر گفتگو کی۔

یاد رہے اس کلاس میں طلاب اردو زبان سے کم و بیش 45 افراد شریک تھے۔ جنہیں موبائل کے ذریعہ ایڈیٹنگ و فارمیٹینگ سکھانے کے بعد نشر علوم محمد و آل محمد ص و ضروری احکام میں کردار ادا کرنے کا موقع دیا جائے گا اور موفق طلاب کرام کی تشویق و حوصلہ افزائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

علوم محمد آل محمد (ص) کو گھر گھر تک پہچانے کا بہترین اور مؤثر ذریعہ سوشل میڈیا ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .