۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
اصفہان میں دفتر نمائندہ ولی فقیہ پاکستان کی نمائندگی ملنا جامعۃ المصطفی اصفہان کے لئے باعث افتخار ہے

حوزہ / نمائندہ قائد ملت جعفریہ پاکستان اصفہان حجت الاسلام و المسلمین سید علی جعفر شمسی کی مدیر مدرسہ علوم اسلامی جامعہ المصطفی اصفہان کے ساتھ صمیمی نشست ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، نمائندہ قائد ملت جعفریہ پاکستان اصفہان حجت الاسلام و المسلمین سید علی جعفر شمسی نے 01جون 2023ء بروز جمعرات مدیر مدرسہ علوم اسلامی جامعہ المصطفی اصفہان آقای دکتر محسن برقی کار کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

دکتر برقی کار نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کی اصفہان میں نمائندگی ملنے کو جامعۃ المصطفی اصفہان کے لئے باعث افتخار قرار دیتے ہوئے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان اصفہان اور شہید عارف حسین الحسینی فاونڈیشن کی کارکردگیوں بالخصوص دفتر کی طرف سے نئے آنے والے طلاب کی راہنمائی کے عمل کو سراہا۔

نشست کے دوران مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور آقای دکتر برقی کار نے جامعۃ المصطفی اصفہان میں مختلف امور میں راہنمائی کرنے کے ساتھ ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر نائب مسئول مولانا محمد تقی خان توحیدی، جنرل سیکرٹری مولانا مختیار حسین اور مسئول امور مالیات مولانا سید علی جعفر کاظمی بھی موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .