۱۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۹ شوال ۱۴۴۵ | May 8, 2024
برسی شہید عارف الحسینی

حوزه/مدرسه اہلبیت (ع) انوار المدارس کلایہ ضلع اورکزئی پیشاور پاکستان میں قائد شہید علامہ عارف الحسینی کی 35 ویں برسی کی مناسبت سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسه اہلبیت (ع) انوار المدارس کلایہ ضلع اورکزئی پیشاور پاکستان میں قائد شہید علامہ عارف الحسینی کی 35 ویں برسی کی مناسبت سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع اورکزئی ،کوہاٹ اور ہنگو سے کثیر تعداد میں علمائے کرام اور مؤمنین نے شرکت کی۔

مدرسه اہلبیت (ع) انوار المدارس کلایہ ضلع اورکزئی میں قائد شہید کی برسی کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد

علمائے کرام نے قائد مظلوم شہید حسینی رضوان اللہ علیہ کی قائدانہ صلاحیتوں، زندگی، مدبرانہ فیصلوں اور شہادت پہ تفصیلی گفتگو کی۔

مدرسه اہلبیت (ع) انوار المدارس کلایہ ضلع اورکزئی میں قائد شہید کی برسی کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد

کانفرنس میں شریک علمائے کرام میں مجلسِ علمائے اہلبیت پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری صاحب، مجلس علمائے اہلبیت پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد اقبال بہشتی صاحب، علاقہ بنگش کے معروف عالم دین علامہ محمد بشیر جمارانی صاحب، علامہ رشید علی صاحب، علامہ مہدی غلام صاحب، علامہ مجاہد حسین صاحب، پرنسپل مدرسہ دارالقرآن امام خمینی رئیسان ضلع ہنگو علامہ منتظر مہدی صاحب، علامہ سجاد حسین صاحب، سیکرٹری جنرل قومی وحدت کونسل بنگش س تیراہ علامہ سید محمد سیدین صاحب، ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوہاٹ علامہ صابر علی نجفی صاحب، علامہ ہادی حسین صاحب، علامہ حسنین رضا صاحب، علامہ صابر علی رجائ صاحب، علامہ سید نور شاہ حسن حسینی صاحب، پرنسپل مدرسہ اہلبیت انوار المدارس کلایہ ضلع اورکزئی علامہ سید مرتضی عابدی صاحب اور علامہ علی نقی صاحب و دیگر شامل تھے۔

مدرسه اہلبیت (ع) انوار المدارس کلایہ ضلع اورکزئی میں قائد شہید کی برسی کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد

رپورٹ کے مطابق، پروگرام میں مشران و عمائدین قوم کی بڑی تعداد شریک تھی۔

علماء و عوام نے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہید کی راہ کو جاری رکھنے کا تجدید عہد بھی کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .