۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
شہید علامہ عارف حسین الحسینی

حوزه/ 5 اگست 2023ء بروز ہفتہ جامعۃ القائم ٹیکسلا میں شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے ایک مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 5 اگست 2023ء بروز ہفتہ جامعۃ القائم ٹیکسلا میں شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے ایک مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا جس کا شرف زمان علی آف سکردو نے حاصل کیا، جبکہ منقبت سید طبیعان حیدر آف کوہمل سیداں نے اور سید جنید حیدر آف کوہاٹ نے مرثیہ پڑھا۔

مدرسہ کے طالب علم محمد حسنین آف سکردو اور آغا شازان حیدر آف کوہاٹ نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے شہید علامہ عارف حسین الحسینی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

آغا فضل عباس نے خطاب میں شہید کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج 35 سال گزرنے کے باوجود شہید کا نام زندہ ہے تو اس کی دو وجوہات اور علتیں ہیں، جو شہید کی زندگی میں نمایاں نظر آتیں ہیں اور وہ تقویٰ اور خلوص ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .