۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
علامہ عارف حسین واحدی کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات / ملی، سیاسی اور سماجی امور پر گفتگو

حوزہ / علامہ عارف حسین واحدی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ان کے گاؤں ڈھرنال ضلع اٹک میں ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ان کے گاؤں ڈھرنال ضلع اٹک میں ملاقات کی اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق علامہ عارف حسین واحدی نے انہیں گورنر بننے پر مبارکباد پیش کی، ملی، سیاسی اور سماجی امور کے علاوہ علاقے اور صوبے کی ترقی اور عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران جناب سردار سلیم حیدر نے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے ساتھ فون پر گفتگو کی اور دعاؤں کی درخواست کی۔ قائد محترم نے ان کو یہ منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم آپ کے لئے دعاگو ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Ali Muhammad PK 13:22 - 2024/05/15
    0 0
    بزرگ بلیغ الرحمن سابق گورنر کے مقابلے میں یہ سلیم حیںںدر خان عمر میں چھو ڑنے نظر آتے ھی