۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
شیعہ علماء کونسل رابطہ کمیٹی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل راولپنڈی کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کوثر عباس قمی، حاجی انتصار حیدر ملک اور آصف علی مغل کی طرف سے 20 اپریل بروز ہفتہ جامعۃ المعصومین (ٹرسٹ) سردار ٹاون اڈیالہ روڈ میں فعال اور معاون کارکنان کے اعزاز میں ایک عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں مقامی افراد کے علاؤہ راولپنڈی کی تمام تحصیلوں نیز ضلع اسلام آباد سے کثیر تعداد میں کارکنان اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل راولپنڈی کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کوثر عباس قمی، حاجی انتصار حیدر ملک اور آصف علی مغل کی طرف سے 20 اپریل بروز ہفتہ جامعہ المعصومین (ٹرسٹ) سردار ٹاون اڈیالہ روڈ میں فعال اور معاون کارکنان کے اعزاز میں ایک عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں مقامی افراد کے علاؤہ راولپنڈی کی تمام تحصیلوں نیز ضلع اسلام آباد سے کثیر تعداد میں کارکنان اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

ظہرانہ سے پہلے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ٹیلیفونک خطاب کیا نیز مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی، سربراہ رابطہ کمیٹی شیعہ علماء کونسل صوبہ شمالی پنجاب علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی،آرگنائزر شیعہ علماء کونسل صوبہ شمالی پنجاب علامہ محمد اصغر یزدانی، سربراہ رابطہ کمیٹی شیعہ علماء کونسل ضلع راولپنڈی کوثر عباس قمی،آرگنائزر شیعہ علماء کونسل ضلع اسلام آباد علامہ محسن عباس نقوی اور مدرس جامعہ المعصومین علامہ بن یامین نقوی نے بھی خطاب کیا، جبکہ ممبر کی نظامت کے فرائض مولانا عمران علی حیدری آف کہوٹہ نے ادا کئے۔

آخر میں سربراہ رابطہ کمیٹی شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع راولپنڈی کوثر عباس قمی نے تمام شرکاء اور معاونین کا شکریہ ادا کیا اور مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی صاحب کی دعا خیر سے یہ نشست اختتام پذیر ہوئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .