۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی سے چیئرمین امام خمینی رہ ٹرسٹ کی اہم ملاقات‎

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان سے چیئرمین امام خمینی رہ ٹرسٹ و چیئرمین سچ ٹی وی، سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل نے اہم ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے چیئرمین امام خمینی رہ ٹرسٹ و چیئرمین سچ ٹی وی، سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی نے نجف اشرف سے واپسی پر اہم ملاقات کی۔

علامہ شبیر حسن میثمی سے چیئرمین امام خمینی رہ ٹرسٹ کی اہم ملاقات‎ و مختلف امور پر گفتگو

رپورٹ کے مطابق علامہ سید افتخار حسین نقوی نے ان کے برادر بزرگوار مرحوم مصدق حسین لاکھانی کی فاتحہ خوانی کی۔

بعد ازاں موجودہ ملکی صورتحال و زائرین امام حسین علیہ السلام کے مسائل پر تفصیلی گفت و شنید بھی ہوئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .