۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
علامہ شبیر میثمی کی جانب سے انٹرفیتھ ریلیشنز علماء کرام کے اعزاز میں ظہرانہ

حوزہ / علامہ شبیر حسن میثمی کی جانب سے اسلام آباد میں انٹرفیتھ ریلیشنز علماء کرام کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔‎

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی، پاکستان و سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی کی جانب سے ربیع الاول کی آمد پر انٹرفیتھ ریلیشنز علماء کرام کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس ظہرانہ میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی عبدالخبیر آزاد، مفتی گلزار نعیمی جماعت اہل حرم پاکستان اور مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی نے شرکت کی۔

علامہ شبیر میثمی کی جانب سے انٹرفیتھ ریلیشنز علماء کرام کے اعزاز میں ظہرانہ / مختلف مکاتب فکر کے علماء کی شرکت

قابل ذکر ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے بھی بھرپور انداز میں شرکت فرمائی، بعد ازاں مختلف اہم امور پر بالخصوص ایام ربیع الاول کے حوالے سے اہم موضوعات پر غور و خوص بھی کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .