۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
قائد ملت جعفریہ پاکستان سے علامہ شبیر حسن میثمی کی ملاقات

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے علامہ شبیر حسن میثمی اور مولانا مظہر عباس نے اہم ملاقات‎ کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی سے چیئرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے وفد کے ہمراہ اہم ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال اور دیگر اہم امور پر غور و خوض کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات میں الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر رکن مولانا مظہر عباس بھی موجود تھے، جنہوں نے الصادق انسٹیٹیوٹ کی موجودہ فعالیت کے حوالے سے قائد محترم کو آگاہی دی اور قائد محترم نے مختلف امور پر وفد کی رہنمائی بھی فرمائی اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .