بدھ 2 اپریل 2025 - 16:54
قائد ملت جعفریہ سے جامعہ خاتم النبین کالا گوجراں جہلم کے وفد کی ملاقات

حوزہ / علامہ سید ساجد علی نقوی سے جامعہ خاتم النبین کالا گوجراں جہلم سے تشریف لائے وفد نے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے جامعہ خاتم النبین کالا گوجراں جہلم سے تشریف لائے وفد نے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق وفد میں شامل افراد نے مولانا سید علی رضا نقوی کی وفات پر قائد محترم سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

قائد محترم نے مختلف امور میں وفد کی رہنمائی کی، باہمی اتحاد و اتفاق پر تاکید کی، عید الفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قابل ذکر ہے کہ وفد میں عاصم حسین ایڈوکیٹ، مولانا سید ساغر عباس نقوی، لیاقت علی، اشتیاق حسین، محمد عابد، محمد حسین اور محمد علی شریک تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha