۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
دبیر مجلس نظارت دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم کی وفد کے ہمراہ قائد ملت جعفریہ سے ملاقات

حوزہ / دبیر مجلس نظارت دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم نے وفد کے ہمراہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، دبیر مجلس نظارت دفتر قائد شعبہ قم حجۃ الاسلام والمسلمین بشارت حسین زاہدی نے وفد کے ہمراہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق وفد نے دفتر قائد ملت جعفریہ قم اور تنظیمی امور کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

قائد محترم نے مختلف امور میں وفد کی رہنمائی کی، ملاقات میں مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات میں مولانا سید زاہد حسنین بخاری ، شیخ بشارت حسین زاہدی، مولانا اجمل حسین قاسمی اور مولانا طاہر علی جان شریک تھے۔ قائد ملت جعفریہ نے وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .