۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صدر کی قائد ملت جعفریہ پاکستان اور علامہ عارف حسین واحدی کے ساتھ ملاقات

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان اور شیعہ علما کونسل پاکستان کے نائب صدر سے شیعہ علما کونسل بلوچستان کے صدر اور کوئٹہ سےانتخابات میں قومی اور صوبائی امیدوار علامہ آصف الحسینی نے اپنی صوبائی کابینہ کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی اور شیعہ علما کونسل پاکستان کے نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی کے ساتھ شیعہ علما کونسل بلوچستان کے صدر اور کوئٹہ سےانتخابات میں قومی اور صوبائی امیدوار علامہ آصف الحسینی نے اپنی صوبائی کابینہ کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صدر کی قائد ملت جعفریہ پاکستان اور علامہ عارف حسین واحدی کے ساتھ ملاقات

رپورٹ کے مطابق ان کے ہمراہ صوبائی سینئر نائب صدر علامہ سید محمد رضا اخلاقی، علامہ عارف موسوی، صوبائی جنرل سکریٹری سید اعجاز زیدی اور دیگر احباب بھی موجود تھے۔

وفد نے قائد محترم سے ان کے بھتیجے مرحوم سید احمد رضا نقوی کی تعزیت کی اور بلندی درجات کی دعا کی۔

صوبائی، ملی، مذہبی و تنظیمی امور کے علاوہ انتخابات میں فعالیت، کارکردگی اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگوہوئی اور قائد محترم نے مختلف امور کے بارے میں رہنمائی فرمائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .