۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
علامہ عارف حسین واحدی

حوزہ / شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے جامعۃ الجف کوٹلی امام حسین ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ علما کونسل کی طرف سے منعقدہ عظیم الشان "بیاد حسینی فکر حسینی کانفرنس" میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے جامعۃ الجف کوٹلی امام حسین ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ علما کونسل کی طرف سے منعقدہ عظیم الشان "بیاد حسینی فکر حسینی کانفرنس" میں شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے کانفرنس کی آخری نشست کے اختتام پر پرجوش نعروں کی گونج میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد شہید علامہ عارف حسین حسینی رہ کی برسی کی مناسبت سے اتنا بڑا اجتماع آپ کی بیداری اور احساس ذمہ داری کا ثبوت ہے اور شہید قائد سے تجدید عہد ہے کہ امام خمینی رہ کی فرمائش کے مطابق ہم آپ کے افکار اور راہ کونہیں چھوڑیں گے اور آپکےجانشین قائدبزرگوار علامہ سیدساجدعلی نقوی کی راہنمائی اور قیادت میں آگے ہی بڑھتےرہیں گے۔

انہوں نے کہا: میں مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر اور ضلعی تنظیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی کاوشوں سے اتنا خوبصورت پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔

ہمارا راستہ کربلا والوں کا راستہ ہے / علماء کرام کی سربراہی میں نام نہاد بل کو ناکام بنائیں گے

علامہ عارف حسین واحدی نے کہا: ہمارا راستہ کربلا والوں کا راستہ ہے۔ کربلا کسی میدان میں ہمیں گرنے نہیں دے گی۔ دشمن نے حسینیت کے مشن کو روکنے کے لئے اسلحے،بارود اور دہشت گردی کا سہارا لیا، ہم نے قربانیاں دے کر اس سازش کو ناکام بنایا۔ اب تم غلط فہمی میں ہو کہ شاید قانون سازی کے ذریعے ہمارا راستہ روک سکو گے ہم اپنے قائد بزرگوار اور بزرگ علماء کرام کی سربراہی میں اس نام نہاد بل کو ناکام بنائیں گےاور پہلی ربیع الاول کو پورے ملک سے لاکھوں لوگوں کا سمندر اسلام آباد پہنچ کر اس بل اور بل کو بنانے والوں بتائیں گے کہ ہمارے صبر اور اتحاد کی کاوشوں کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم اور ہماری قیادت حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ اتحاد و وحدت اور ملکی استحکام و سلامتی کے لئے عملی طور پر میدان میں موجود ہیں۔ ہمارا پرامن احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہم اپنا حق واپس نہیں لے لیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .