۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ امین شہیدی

حوزہ / امت واحدہ کے سربراہ نے کہا: پوری ملت تیار رہے، اس سازش کو بھی سابقہ سازشوں کی طرح یکم ربیع الاول کو ناکام بنادیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، امت واحدہ کے سربراہ اور معروف مذہبی اسکالر علامہ محمد امین شہیدی گڑھ مہاراجہ جھنگ کا دورہ کے دوران کہا: پوری ملت تیار رہے، اس سازش کو بھی سابقہ سازشوں کی طرح یکم ربیع الاول کو ناکام بنادیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس موقع پر انہوں نے امام بارگاہ خیمہ سادات میں قدیمی مجلس عزاء سے خطاب کے دوران کہا: پاکستان میں فرقہ وارانہ تصادم کرانے اور ایک خاص مکتب فکر کو ٹارگٹ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

علامہ امین شہیدی نے کہا: پوری ملت تشیع پاکستان تیار رہے، ان شاءاللہ اس سازش کو بھی سابقہ سازشوں کی طرح یکم ربیع الاول کو ناکام بنا دیں گے۔

انہوں نے کہا: حکومت ہوش کے ناخن لے اور تشیع پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کے نئے ہتھکنڈوں سے اجتناب کرے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .