۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
پاکستان

حوزہ/ ڈیرہ مراد جمالی میں علمائے کرام کے کانفرنس میں مقررین نے کہا کہ ترمیمی بل کو اسمبلی میں لانے سے پہلے ملی یکجہتی کونسل اور اسلامی نظریاتی کونسل میں لانا چاہیئے تھا، تاکہ بل متنازعہ کی بجائے تمام مسالک کے علماء کے نقطہ نظر کے مطابق ہوتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ متنازعہ ترمیمی بل کو اسمبلی میں لانے سے پہلے ملی یکجہتی کونسل اور اسلامی نظریاتی کونسل میں لانا چاہیئے تھا، تاکہ بل متنازعہ کی بجائے تمام مسالک کے علماء کے نقطہ نظر کے مطابق ہوتا۔ یہ بات انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں علمائے کرام کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کا انعقاد جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور ضلعی صدر ملی یکجہتی کونسل نصیر آباد مولانا رستم علی نورانی کی دعوت پر جامع مسجد امام صادق علیہ السلام میں ہوا، جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی، جماعت اسلامی کے رہنماء خاوند بخش، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی سینیئر نائب صدر علامہ مشتاق حسین عمرانی، جماعت اہل سنت کے صوبائی رہنماء مولانا نواب الدین ڈومکی، سید عبدالقادر شاہ و دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین حکم قرآن کریم ہے۔ قرآن کریم نے "انما المومنون اخوۃ" کہہ کر مومنین کو ایک دوسرے کا بھائی بتایا ہے۔ مسلمانوں کے درمیان نوے فیصد مشترکات ہیں۔ انہی مشترکات پر اتحاد ہوسکتا ہے، جبکہ اختلافی نکات پر برادرانہ ماحول میں گفت و شنید، جدال احسن، دلیل اور استدلال کا راستہ موجود ہے۔ ترمیمی بل کو اسمبلی میں لانے سے پہلے ملی یکجہتی کونسل اور اسلامی نظریاتی کونسل میں لانا چاہیئے تھا، تاکہ بل متنازعہ کی بجائے تمام مسالک کے علماء کے نقطہ نظر کے مطابق ہوتا۔ اجلاس سے مولانا رستم علی نورانی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ سنی آپس میں بھائی بھائی ہیں۔

ماہ ربیع الاول میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر ملی یکجہتی کونسل ضلع نصیر آباد کے زیر اہتمام اتحاد بین المسلمین کے موضوع پر عظیم الشان کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ اجلاس سے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماء علامہ سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے امت مسلمہ کو اتحاد و وحدت کی دعوت دی۔ وطن عزیز پاکستان میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے۔ ربیع الاول کو شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کے طور پر منائیں گے۔ اجلاس سے اہل سنت عالم دین مولانا نواب الدین ڈومکی، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی سینیئر نائب صدر علامہ مشتاق حسین عمرانی نے بھی خطاب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .