۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزه/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے مدرسہ جامعہ الولایۃ خیرپور میں طلاب کرام، مدرسہ کے پرنسپل، سابق ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم علامہ احمد علی طاہری اور نائب صدر و مجلس وحدت مسلمین ضلع خیرپور کے رہنما علامہ سعید احمد سولنگی سے ملاقات کی ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس موقع پر مدرسہ کے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ علم و تقویٰ دو پر ہیں جن کی مدد سے انسان بلندی کا سفر طے کرتا ہے۔ دین اسلام نے علم کو بڑی اہمیت دی ہے اسی لئے پہلی وحی کا آغاز (اقرء بسم ربک) سے ہوا جو علم کی عظمت پر دلیل ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم معلم بشریت بن کر ائے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نصاب ھدایت تلاوت آیات تزکیہ و تہذیب نفس اور تعلیم کتاب و حکمت پر مبنی تھا۔ تعلیم تزکیہ نفس اور تقویٰ کے ساتھ ہو تو مفید ہے۔ علم تقوی کے بغیر اور تقویٰ علم کے بغیر ناقص اور غیر مفید ہے۔

در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے والد محترم سید عابد حسین نقوی ھاتف الوری کی وفات پر ان کے ورثاء سے تعزیت کی۔ مرحوم کے فرزند سید بادشاہ حسین نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرحوم نے مرثیہ خواں کی حیثیت سے ذکر حسین علیہ السلام میں اپنی زندگی گزاری اور اپنے دو فرزندوں کو علوم آل محمد علیہم السلام کی تبلیغ و ترویج کے لئے وقف کیا جو کہ قابلِ قدر کارنامہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .