۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزه/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے ضلع اوستہ محمد بلوچستان کا ایک روزہ تنظیمی دورہ کیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے ضلع اوستہ محمد بلوچستان کا ایک روزہ تنظیمی دورہ کیا، جہاں سٹی صدر اوستہ محمد بلوچستان محمد شریف رند کی قیادت میں کارکنوں نے خان پور پل پر رہنماؤں کا استقبال کیا۔

علامہ مقصود ڈومکی اور سید ظفر عباس کا بلوچستان پاکستان کے اوستہ محمد علاقے کا دورۂ

تفصیلات کے مطابق، امام بارگاہ قصر زینب سلام اللہ علیہا میں تنظیمی کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قرآن کریم کتاب ہدایت اور نور ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جس جرات و تدبر سے قرآن کریم کی عظمت پر گفتگو کی اس سے عالم اسلام کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرآن و اہل بیت علیہم السّلام سے تمسک راہ ہدایت اور راہ نجات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملا منظور مینگل مسجد میں بیٹھ کر قرآن کریم کھول کر جس طرح اخلاقیات سے گری ہوئی گفتگو کرتے ہیں اس پر توہین مسجد اور توہین قرآن کریم کا مقدمہ درج ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول اتحاد بین المسلمین کا مہینہ ہے ہم ملک بھر میں اس مبارک مہینے میں اتحاد امت کے پیغام کو عام کریں گے۔ ہم عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوسوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے عاشقان رسول سنی شیعہ بھائیوں سے اپنی محبت کا اظہار کریں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ قرآن و اہل بیت علیہم السّلام سے تمسک ہمارا طرہ امتیاز ہے ماہ ربیع الاول میں میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوسوں میں ہم سبیلیں لگائیں گے اور ہفتۂ وحدت بھرپور انداز سے منائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .