۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزه/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم نے کہا ہے کہ برصغیر کے مسلمانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں 14 اگست 1947ء کو برطانوی غلامی سے آزادی حاصل کی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم نے کہا ہے کہ برصغیر کے مسلمانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں 14 اگست 1947ء کو برطانوی غلامی سے آزادی حاصل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو کسی جرنیل نے نہیں، بلکہ ایک عوامی لیڈر نے عوامی طاقت سے حاصل کیا۔ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور اہل بیت پیغمبر علیہم السّلام کے ایام عزاء میں سوگوار پاکستانی قوم یوم آزادی پر پاک وطن کی تعمیر و ترقی کا عزم دہراتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان محب وطن لوگوں کی جماعت ہے جس نے اس ملک کی عزت و وقار پر کبھی سودا نہیں کیا۔ ہم قائد اعظم اور علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے افکار کی روشنی میں اس ملک کو جدید ترقی یافتہ اسلامی فلاحی ریاست دیکھنا چاہتے ہیں۔

علامہ مقصود علی نے کہا کہ جو عناصر قائد اعظم کو کافر اعظم کہہ کر پاکستان کی جدوجہد آزادی کے مخالف تھے وہ ایک سازش کے تحت وطن عزیز پاکستان کی مسلم شناخت کو مٹا کر قائد اعظم کے پاکستان کو مسلکی ریاست میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ پاکستان کی مسلم شناخت پر حملہ وطن عزیز پاکستان میں مسلکی تقسیم اور نفرتوں کا باعث بنے گا۔ پاکستان کے مقتدر اداروں کو چاہیئے کہ وہ اس سازش کا حصہ بننے کے بجائے تکفیری گروہوں کی اس سازش کو ناکام بنائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .