۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
سید حافظ ریاض حسین نجفی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں متنازعہ بل ” ناموس صحابہ، اہل بیت و ازواج مطہرات“ عجلت میں پارلیمانی روایات کو روند کر پاس کرکے تکفیری عناصر اب خوشی کے شادیانے بجا رہے ہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں متنازعہ بل ” ناموس صحابہ، اہل بیت و ازواج مطہرات“ عجلت میں پارلیمانی روایات کو روند کر پاس کرکے تکفیری عناصر اب خوشی کے شادیانے بجا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس متنازعہ بل کا نتیجہ یہ ہوگا کہ مجلس و عوامی محفل میں کوئی دشمنانِ اہل بیتؑ کا ذکر نہیں کر سکے گا۔ ابھی ایک واقعہ رونما ہوا ہے کہ جس میں ایک مقرر نے ”ہندا “ کا حضرت حمزہ کا کلیجہ چبانے کا ذکر کیا تو اس پر ایف آئی آر کاٹ دی گئی۔ اس بل سے نقصان پاکستان کا ہوگا جب یہ بل لاگو ہو گا تو سب فرقے اس کی زد میں آئیں گے۔

آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی نے جامع علی مسجد جامعه المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے کہا پاکستان کی بنیاد ” لا الہ الا للہ “ پر رکھی گئی تھی اور یہ قرآن کے عین مطابق ہے۔ سورہ آل عمران آیت 64 میں فرمان خداوندی ہے: ”کہہ دیجئے اے اہل کتاب اس کلمہ کی طرف آجاؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان مشترک ہے، وہ یہ کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں اور اس کے ساتھ کسی بھی چیز کو شریک نہ مانیں اور اللہ کے سوا آپس میں ایک دوسرے کو اپنا رب نہ بنائیں، پس اگر نہ مانیں تو ان سے کہہ دیجئے؛ گواہ رہو ہم تو مسلم ہیں“۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تو قرآن بھی کہہ رہا ہے کہ ایک نقطہ پر اسلام کے زیر سایہ آ جائیں۔ سب سے اچھی بات یہ ہوگی کہ آپ داعی الی اللہ بنیں۔ اسلام کے اچھے عمل انجام دیں، جب آپ سے پوچھا جائے تو کہو میں مسلمانوں میں سے ایک مسلمان ہوں۔ سب سے پہلے اللہ و رسول ہونا چاہیئے اعلیٰ درجے شخصیات( اہل بیت) کے لئے محبت پیدا کریں اور جو حضرات پانچویں درجہ پر ہیں جنہوں نے واقعۂ کربلا برپا کیا ان کی محبت زبردستی ہمارے دلوں میں مت ڈالیں۔ آئیں اللہ، رسول و اہل بیتؑ کو اسوۂ حسنہ بنائیں، تاکہ نجات پا جائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .