۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ افضل حیدری

حوزہ / وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے کہا: متنازعہ بل اہل تشیع اوراہل سنت کی شہری مذہبی آزادیوں، آئین اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے۔ ارباب اقتدار کو پیغام دیں گے کہ قرآن و سنت کے خلاف کسی قانون سازی کو تسلیم نہیں کرتے۔ ہم کسی سے دبنے والے نہیں، سر کٹا سکتے ہیں، سر جھکا نہیں سکتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ بزرگ علماء آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، علامہ ساجد علی نقوی اور شیخ محسن علی نجفی کی اپیل پر 16 اگست کو اسلام آباد میں ملک گیر "علماء و ذاکرین کانفرنس" میں متنازعہ فوجداری ترمیمی کو مسترد کر کے ارباب اقتدار کو پیغام دیں گے کہ قرآن و سنت کے خلاف کسی قانون سازی کو تسلیم نہیں کرتے۔

انہوں نے کانفرنس کے انتظامی امور کے جائزے اور رابطوں کے دوران واضح کیا کہ متنازعہ بل قرآن و سنت کے خلاف ہے۔ یہ بل نہ صرف اہل تشیع اور اہل سنت کی شہری مذہبی آزادیوں، آئین اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے۔ ہم اسے مسترد کرتے ہیں ۔کوئی قانون سازی ملت جعفریہ کو اعتماد میں لیے بغیر نہیں کی جا سکتی۔ اہل بیت عظام، صحابہ کرام اور ازواج مطہرات کے نام پر کسی دنگا فساد اور ہندتواہ کے دہشت گردانہ نظریے کو پاکستان میں پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔

علامہ محمد افضل حیدری نے کہا: ہم اس ملک کے پرامن شہری ہیں اور پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے والے کسی بھی سنگین اقدام کو روکنے کی قوت رکھتے ہیں۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے کہا: اہل تشیع نے ہمیشہ پرامن جدوجہد کے ذریعہ اپنے حقوق حاصل کیے ہیں ۔ہم کسی سے دبنے والے نہیں ہیں۔ سر کٹا سکتے ہیں، سر جھکا نہیں سکتے ۔ہم اپنے مذہبی حقوق،شہری آزادیوں، اہل بیت عظام سے محبت پر کوئی سمجھوتا کرسکتے ہیں اور نہ ہی اہل بیت علیہم السلام کے دشمنوں کو مقدس مان سکتے ہیں۔کربلا کے پیروکار یزیدیت کو اپنے پاؤں کی ٹھوکروں سے دبا چکے ہیں، اسے اب سراٹھانے نہیں دیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .