۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علماء و ذاکرین کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے اہم نشست کا انعقاد

حوزہ / علماء و ذاکرین کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی کارکنان کے ساتھ اہم نشست منعقد ہوئی۔‎

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی کارکنان کے ساتھ اہم نشست منعقد ہوئی۔‎

رپورٹ کے مطابق علماء و ذاکرین کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اس اہم ملاقات میں مختلف امور پر کارکنان سے مشاورت عمل میں لائی گئی اور مرکزی سیکرٹری جنرل نے اس سلسلہ میں اراکین کی رہنمائی کی اور تمام انتظامات کو بطریقِ احسن مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مولانا فیاض حسین مطہری، مولانا امداد علی گھلو و دیگر بھی موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .