۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس کے انعقاد کے سلسلہ میں بزرگ علماء شیعہ پاکستان کا اہم اجلاس

حوزہ / بزرگ علماء کی جانب سے متنازعہ فوجداری بل 2023 کے خلاف اعلان کردہ ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس کے انعقاد کے ضمن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، بزرگ علماء کی جانب سے متنازعہ فوجداری بل 2023 کے خلاف اعلان کردہ ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس کے انعقاد کے ضمن میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی دام ظلہ العالی، مفسر قران علامہ شیخ محسن علی نجفی حفظہ اللہ کی سرپرستی میں ایک اہم اجلاس جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں علامہ شیخ شفاء نجفی، علامہ محمد افضل حیدری، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، علامہ شیخ انور علی نجفی، علامہ شیخ محمد باقر گھلو، علامہ لعل حسین توحیدی اور زاہد علی آخونزادہ نے شرکت کی۔

ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس کے انعقاد کے سلسلہ میں بزرگ علماء شیعہ پاکستان کا اہم اجلاس

اجلاس میں ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ جس کے تحت ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس کو اسلام آباد کے مرکزی مقام پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کانفرنس کے بھرپور انتظامات کے لیے مزید انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔

اجلاس میں ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس کا ایجنڈا بھی تشکیل دیا گیا۔ جس کے تحت ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس کے انعقاد کے سلسلہ میں بزرگ علماء شیعہ پاکستان کا اہم اجلاس

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .