حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی دفتر میں مرکزی سیکریٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ کے زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی میزبانی میں 23 جولائی کو مجلس قائدین کے اہم اجلاس کے بارے میں مشاورت کی گئی۔ ایجنڈے اور دیگر انتظامات کے بارے میں تفصیلات طے کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق اجلاس میں علامہ عارف حسین واحدی، مفتی گلزار احمد نعیمی، علامہ شبیر میثمی، ڈاکٹر ضمیر اختر، عبداللہ گل، ڈاکٹر سید علی عباس نقوی، سید اسد عباس نقوی، طاہر رشید تنولی، عبدالوحید شاہ، مولانا ملک عرفان حسین، شاہد شمسی، زاہد آخونزادہ اور دیگر مرکزی عہدیداروں نے شرکت کی۔










آپ کا تبصرہ