حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیشنل رحمۃ للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی پاکستان کے رکن اور شیعہ علما کونسل پاکستان کے سنٹرل وائس پریزیڈنٹ، NCRC کے working group کے ممبر علامہ عارف حسین واحدی نے اسلام آباد میں The National Commission on the Rights of Child (NCRC) کے ورکنگ گروپ کے اہم اجلاس میں شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں بچوں کی کم عمری کی شادی کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

علامہ عارف واحدی نے مذکورہ موضوع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیل سے گفتگو کی اور فقہی حوالے سے بھی اپنا نکتہ نظر پیش کیا۔
قابل ذکر ہے کہ اس میٹنگ میں عالمی ادارہ برائے حقوق اطفال Unisef کےنمائندہ وفد کے علاوہ مختلف مسالک کے دانشور اور ماہرین بھی شریک تھے۔









آپ کا تبصرہ