حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ عارف حسین واحدی نے پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ حافظ محمد طاہر اشرفی کی طرف سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سالانہ حج کانفرنس میں شرکت کی اور موضوع پر خطاب کیا۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے بہترین پروگرام منعقد کرنے پر علامہ اشرفی صاحب کو خراج تحسین پیش کیا۔

علامہ عارف حسین واحدی نے "فلسفہ و عظمتِ حج" کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے حج کو عالمی سطح پر تمام مسلمانوں کے لئے نکتہ وحدت قرار دیا اور حجاج کرام کی مشکلات اور مسائل کے حل کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے حجاج کرام کو مناسب سہولیات دینے پر سعودی عرب حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستانی حجاج کی مشکلات حل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام میں مہمان خصوصی وزیر مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف، سعودی نائب سفیر،محترم پیر نقیب الرحمان اور دیگر معزز مہمانوں نے بھی خطاب کیا۔










آپ کا تبصرہ