ہفتہ 1 نومبر 2025 - 04:25
اسلامی نظریاتی کونسل نے اتحاد امت، شرعی قوانین اور اسلامی اقدار کے تحفظ میں بنیادی کردار ادا کیا

حوزہ / اسلامی نظریاتی کونسل میں “ختم نبوت،عدالت عظمی کا فیصلہ اور اسلامی نظریاتی کونسل کا کردار” کے موضوع پر نشر ہونے والی کتاب کی رونمائی میں سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل اور شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے شرکت کی اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی نظریاتی کونسل میں “ختم نبوت، عدالت عظمی کا فیصلہ اور اسلامی نظریاتی کونسل کا کردار” کے موضوع پر نشر ہونے والی کتاب کی رونمائی میں سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل اور شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے شرکت کی اور اپنے خطاب میں مبارک ثانی کیس میں کونسل کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: سپریم کورٹ کے اس فیصلے میں کونسل نے بنیادی کردار ادا کیا اور تمام مسالک کے جید علمائے کرام کو متحد کر کے ایک متفقہ رائے کورٹ میں پیش کی اور اس کے مطابق وہاں سے فیصلے کا آنا کونسل کی شاندار عظمت اور امت کے اتحاد کا مظہر تھا۔

انہوں نے مزید کہا: اسلامی نظریاتی کونسل ایک ایسا باوقار ادارہ ہے جس نے اتحاد امت،شرعی قوانین اور اسلامی اقدار کے تحفظ میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

علامہ عارف واحدی نے کہا: یہ کتاب کونسل کا بڑا کارنامہ ہے۔ اس کی تیاری میں کونسل کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر مفتی راغب حسین نعیمی اور جناب ڈاکٹر اکرام الحق کے علاوہ شعبہ ریسرچ کے اسکالرز جناب ڈاکٹر انعام اللہ، ڈاکٹر غلام دستگیر شاہین، ڈاکٹر عبدالماجد اور ڈاکٹر طاہر شاہ کی محنت شامل ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے اتحاد امت، شرعی قوانین اور اسلامی اقدار کے تحفظ میں بنیادی کردار ادا کیا

انہوں نے کہا: یہ کتاب خوبصورت علمی کاوش ہے۔ جس سے تمام طبقات استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس حوالے سے میری دو گذارشات ہیں کہ کونسل کی اہمیت کے پیش نظر کونسل کا شائع شدہ لٹریچر خاص کر جناب ڈاکٹر اکرام الحق صاحب کی کتابوں کا مطالعہ کریں۔ ایک اسلامی ریاست کے اہم خدوخال آپ کو مل جائیں گے۔ علاوہ ازیں کونسل کی ضرورت کا احساس رکھنے والے علمائے کرام اور دانشوران اپنی وحدت کے ساتھ کونسل کو کمزور کرنے کی ہر ناپاک سازش کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

قابل ذکر ہے کہ تقریب سے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر مفتی راغب حسین نعیمی، ڈاکٹر انعام اللہ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے جناب ڈاکٹر طاہر اسلام عسکری، پروفیسر شمس الرحمان، علامہ تنویر علوی، علامہ مفتی ضمیر ساجد، کونسل کے شعبۂ تحقیق کے سربراہ جناب ڈاکٹر غلام دستگیر شاہین اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے اتحاد امت، شرعی قوانین اور اسلامی اقدار کے تحفظ میں بنیادی کردار ادا کیا

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha