حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیشنل رحمۃ للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے ممبر، سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل اور مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل علامہ عارف حسین واحدی نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جناب ڈاکٹر علامہ مفتی راغب حسین نعیمی کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان کونسل کے مختلف امور خاص کر کونسل کی سفارشات پر عملدرآمد ہونے کے بارے میں تفصیل سے گفتگو اور مشاورت ہوئی۔

علامہ عارف واحدی نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی اس ادارہ میں خدمت کی مدت پوری ہونے پر ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
قابل ذکر ہے کہ ملاقات کے دوران چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے علامہ عارف واحدی کو کونسل کی طرف سے "ختم ِنبوت" پر شائع شدہ کتاب بھی پیش کی۔










آپ کا تبصرہ