ہفتہ 15 نومبر 2025 - 21:42
علامہ عارف واحدی کی ذاکر اہل بیت (ع) سید ذریت عمران شیرازی سے ملاقات اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت

حوزہ / علامہ عارف حسین واحدی نے معروف ذاکر اہل بیت (ع) جناب سید ذریت عمران شیرازی سے ملاقات کے دوران ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان سے تعزیت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور نیشنل علما و مشائخ کونسل پاکستان کے ممبر علامہ عارف حسین واحدی نے معروف ذاکر اہل بیت (ع) جناب سید ذریت عمران شیرازی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان سے تعزیت کی۔

انہوں نے اس ملاقات کے دوران مرحومہ کی مغفرت و بلندی درجات کی بھی دعا کی۔

قابل ذکر ہے کہ علامہ عارف حسین واحدی نے معروف ذاکر اہل بیت (ع) سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی کی طرف سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں پورے ملک خاص کر پنجاب میں عزاداری کی مشکلات اور زائرین کے مسائل پر بھی گفتگو اور مشاورت ہوئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha