حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ کے صدر اور حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے سرپرست اور بزرگ عالم دین حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر، نیشنل رحمۃ للعالمین اتھارٹی اور نیشنل علماء مشائخ کونسل کے ممبر علامہ عارف حسین واحدی کی رہائشگاہ پر تشریف لائے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان تفصیلی ملاقات اور مشاورت ہوئی۔ جس میں ملکی، ملی امور کے علاوہ مدارس دینیہ اور بعض فقہی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کئی اہم امور پر رہنمائی فرمائی۔
قابل ذکر ہے کہ اس اہم نشست میں مولانا ڈاکٹر سید محمد نجفی، مولانا سید حسنین نقوی اور مولانا لعل حسین توحیدی بھی موجود تھے-









آپ کا تبصرہ