پیر 1 دسمبر 2025 - 09:16
اسلام؛ تعصبات سے پاک مذہب/فلسطینی مسلمانوں نے قرآن سے سیکھا کہ ڈر صرف اللہ کا: آیت الله سید حافظ ریاض نجفی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے جامعہ المنتظر لاہور میں ایک خطاب کے دوران کہا کہ آج تک اصل منبع تبلیغ قرآن مجید ہے جو طاقت و قوت پیدا کرتا ہے اور آزادی کا درس دیتا ہے۔ قرآن نے انسان کو ہر در پر جھکنے کے بجائے فقط ایک اللہ تعالیٰ کے در کی رہبری کی ہے۔ وہی معبود، وہی خالق و مالک اور رازق ہے۔ ہماری تباہی کی وجہ قرآن سے دوری کا نتیجہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت الله حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامعہ المنتظر لاہور میں ایک خطاب کے دوران واضح کیا ہے کہ آج تک اصل منبع تبلیغ قرآن مجید ہے جو طاقت و قوت پیدا کرتا ہے اور آزادی کا درس دیتا ہے۔ قرآن نے انسان کو ہر در پر جھکنے کے بجائے فقط ایک در اللہ تعالیٰ کی رہبری کی ہے۔ وہی معبود، وہی خالق و مالک اور رازق ہے۔ ہماری تباہی کی وجہ قرآن سے دوری کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی جنگ کو ہی دیکھ لیں پوری دنیا نے اسرائیل کی سپورٹ کی، لیکن فلسطینی مسلمان پھر بھی ڈٹے رہے، البتہ باقی مسلمان حکمران ڈرتے رہے اور فلسطینی عوام کی حمایت کا حق ادا نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مسلمانوں نے قرآن سے سیکھا کہ ڈر صرف اللہ کا ہے اور یہی اہل ایمان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

آیت الله سید حافظ ریاض حسین نجفی نے حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاؤن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر قرآن کے مطابق بچوں کی تربیت نہ کی تو قیامت تو دور کی بات ہے، ہم قبر میں ہی پکڑے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی عربی کو عجمی پر اور کسی گورے کو کسی کالے پر کوئی فضیلت اور فوقیت حاصل نہیں ہے، مگر اللہ سے تعلق کی بنا پر دیکھا جائے گا کہ صاحب فضیلت کون ہے؟ حضور علیہ السلام نے تمام تعصبات سے ہٹ کر سب کو برابر سمجھ کر تبلیغ رسالت انجام دی، جس کے نتیجے کے طور پر اسلام بطورِ نمونہ دنیا کے سامنے موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام تمام قسم کے تعصبات سے پاک مذہب ہے، اسی لیے حضورؑ کی تبلیغ نے اتنا اثر کیا کہ 23 سال میں ایک طاقتور حکومت قائم ہوگی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha