بدھ 10 دسمبر 2025 - 14:24
عالمی دباؤ کے بعد غاصب اسرائیل کا اردن سرحد کھولنے کا اعلان

حوزہ/غاصب اسرائیل نے اردن کے ساتھ ایلینبی کراسنگ کو غزہ کے امدادی سامان اور تجارتی اشیاء کی آمد و رفت کے لیے دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیل نے اردن کے ساتھ ایلینبی کراسنگ کو غزہ کے امدادی سامان اور تجارتی اشیاء کی آمد و رفت کے لیے دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، 23 ستمبر سے بند کراسنگ آج سے کھولی جائے گی۔ غاصب اسرائیلی سیکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ کراسنگ کھلنے کے بعد ڈرائیورز اور کارگو ٹرکس کی سخت اسکریننگ کی جائے گی اور اس حوالے سے خصوصی سیکیورٹی فورس بھی تعینات کر دی گئی۔

واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا کہ غاصب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو جنگ بندی دوسرے مرحلے میں نہیں جاسکتی۔

تحریکِ حماس نے معاہدے پر مکمل عمل کروانے کے لیے ثالث کاروں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔

یاد رہے 10 اکتوبر کے معاہدے کے باوجود غزہ میں غاصب اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں اب تک 370 سے زائد فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha